چین کے مبینہ سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 50 کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں ماہرین نے اس خفیہ دفاعی پروگرام میں تیز پیش رفت کی علامت قرار دیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم اگر یہ تصاویر حقیقی ہیں تو یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہیں کہ چین جے 50 طیارے کے ایک سے زیادہ ماڈلز پر بیک وقت کام کر رہا ہے۔

چینی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک بغیر دم والے لڑاکا طیارے کو رن وے پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارے کی ساخت بظاہر شینیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ سکستھ جنریشن فائٹر جیٹ سے مطابقت رکھتی ہے جسے غیر سرکاری طور پر جے 50 (J-50) کہا جاتا ہے۔
چینی حکام نے ان تصاویر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی تصاویر میں ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ طیارے کی اگلے حصے پر نصب ائیر ڈیٹا بوم (ایک سینسر جو پرواز کے دوران رفتار اور ہوا کے دباؤ کا درست ڈیٹا جمع کرتا ہے) غائب ہے، جو اس پروگرام میں تکنیکی پیش رفت کی علامت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ تصاویر حقیقی ہیں تو یہ ممکنہ طور پر شینیانگ فائٹر کے دوسرے پروٹوٹائپ کی ہیں جس میں بیرونی سینسرز کو ہٹا کر ان کا کام آن بورڈ سسٹمز سے لیا جارہا۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر ایک اور بغیر دم والے طیارے کی تصاویر گردش کرتی رہی ہیں جسے چینگدو ائیرکرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ جے 36 (J-36) طیارہ قرار دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکی فضائیہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ امریکا نے اپنے سکستھ جنریشن ایف 47 فائٹر جیٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، جو 2028 تک پرواز کے قابل ہوجائے گا۔
چین نے اس نوعیت کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق تصاویر اور لیک شدہ معلومات کے ذریعے بیجنگ اپنے جاری منصوبے کی بالواسطہ جھلک پیش کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکستھ جنریشن کے مطابق

پڑھیں:

امریکی شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

مونٹگمری (الاباما): امریکا میں ایک اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ خاتون اور 17 سالہ لڑکا شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد تکرار جھگڑے میں بدل گئی، جس کے فوراً بعد متعدد افراد نے ہتھیار نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہجوم میں کسی ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے نے پورے علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟
  • قومی ایئر لائن کی کراچی ٹورنٹو پرواز تاخیر کا شکار
  • سوشل میڈیا کے مواد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین میں اضافے کا اعلان ؛ سزائیں بھی بڑھ گئیں
  • کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ، اہم انکشافات سامنے آ گئے
  • مغربی میڈیا کا دہشتگردی کے حوالے سے دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا
  • امریکی شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی
  • ٹرمپ امن منصوبے کے نکات؛ حماس کا کن نکات سے اتفاق اور اختلاف، میڈیا میں رپورٹ
  • بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا ہے، ترجمان پاک فوج
  • مسٹری اسپنر ابرار احمد دولہا بننے کو تیار، شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں