data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-08-13
اسلا م آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ کے حوالے سے ایکس انتظامیہ سے باضابطہ رابطے شروع کر دیے ہیں، جب کہ معاملے پر تفتیش بھی جاری ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ کے حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عمل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اکائونٹ کہاں سے چل رہا ہے اور کون چلا رہا ہے، تحقیقات کے بعد نتائج جلد سامنے آئیں گے۔”نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پہلے ہی عمران خان کے ایکس اکائونٹ کے حوالے سے تفتیش شروع کر چکی ہے۔ ادارے نے بانی پی ٹی آئی کو 21 نکاتی سوال نامہ فراہم کیا ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ جیل میں موجود ہونے کے باوجود ان کا اکائونٹ فعال کیسے ہے اور کیا ذاتی اکانٹ سے کی جانے والی پوسٹس وہ تسلیم کرتے ہیں؟ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم دو بار اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کر چکی ہے، لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ دوسری ملاقات میں ان کا رویہ تلخ رہا، جس کے بعد سوال نامہ تحریری طور پر ان کے حوالے کیا گیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے حوالے

پڑھیں:

عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری


 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا  ہے کہ جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لئے  استعفوں کی چال چلی گئی ۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہائوس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اورہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں، اس کے  بھی حق میں ہوں ، ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی تکلیف نہیں دیناچاہتے۔

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن، ہوٹل سروس کیلئے درخواستیں طلب

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائے گا ، اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں اسلام آبادڈسٹرکٹ جیل منتقل ہوں گے، منتقل ہونے والے قیدیوں میں بانی پی ٹی آئی بھی ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے
  • حکومت نے  عمران خان کا  اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق ایکس (ٹوئٹر)سے رابطے شروع کر دئیے
  • حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے
  • حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے: بیرسٹر سیف
  • حیدرآباد: پی ٹی آئی کے کارکنان سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر
  • عمران خان نے ہمیشہ علیمہ خانم کی بات نہ ماننے کی ہدایت کی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
  • عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری