چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ(آئی پی ایس )چین کے مبینہ سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 50 کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں ماہرین نے اس خفیہ دفاعی پروگرام میں تیز پیش رفت کی علامت قرار دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم اگر یہ تصاویر حقیقی ہیں تو یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہیں کہ چین جے 50 طیارے کے ایک سے زیادہ ماڈلز پر بیک وقت کام کر رہا ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک بغیر دم والے لڑاکا طیارے کو رن وے پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارے کی ساخت بظاہر شینیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ سکستھ جنریشن فائٹر جیٹ سے مطابقت رکھتی ہے جسے غیر سرکاری طور پر جے 50 (J-50) کہا جاتا ہے۔چینی حکام نے ان تصاویر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی تصاویر میں ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ طیارے کی اگلے حصے پر نصب ائیر ڈیٹا بوم (ایک سینسر جو پرواز کے دوران رفتار اور ہوا کے دبا کا درست ڈیٹا جمع کرتا ہے) غائب ہے، جو اس پروگرام میں تکنیکی پیش رفت کی علامت ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ تصاویر حقیقی ہیں تو یہ ممکنہ طور پر شینیانگ فائٹر کے دوسرے پروٹوٹائپ کی ہیں جس میں بیرونی سینسرز کو ہٹا کر ان کا کام آن بورڈ سسٹمز سے لیا جارہا۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر ایک اور بغیر دم والے طیارے کی تصاویر گردش کرتی رہی ہیں جسے چینگدو ائیرکرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ جے 36 (J-36) طیارہ قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب امریکی فضائیہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ امریکا نے اپنے سکستھ جنریشن ایف 47 فائٹر جیٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، جو 2028 تک پرواز کے قابل ہوجائے گا۔ چین نے اس نوعیت کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق تصاویر اور لیک شدہ معلومات کے ذریعے بیجنگ اپنے جاری منصوبے کی بالواسطہ جھلک پیش کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا ایران افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ فریم ورک میں ترامیم کی تفصیلات سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پیش اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے،ایسی باتیں بے بنیاد ہیں، اختیار ولی خان ہنر مند وں کو روزگار کی فراہمی،پاک بیلاروس معاہدہ پانچ ماہ سے تعطل کا شکار بھارت کو پہلے ایڈونچر پردنیا میں ذلت ملی، دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی، وزیردفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لڑاکا طیارے نئی تصاویر تصاویر میں طیارے کی
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا؟ سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد:سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور ایئرچیف کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے شاید ان کے گلاس میں نشہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا کو بریفنگ میں سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا، بھارت کے مقابلے میں افواج پاکستان بالکل تقسیم نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں فوج کو ہندوتوا بنایا جارہا ہے، آپ دیکھیں کہ ہم نے کتنے جہاز گرائے ہم نے سب کچھ کلیئر پیش کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں یہ ساری دنیا جانتی ہے، ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے ہماری صلاحیت اور عزم سب بالکل سامنے ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی ایئرچیف نے بیان دیا ہے کہ ہم نے بھی پاکستان کے چھ طیارے گرائے ہیں جس پر بھارت کو ایک بار پھر جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔