امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی عاید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-08-22
ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امن کی خاطر جنگ کے لیے تیار ہو جائیں، امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ورجینیا میں میرین کوربیس میں جرنیلوں اورایڈمرلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹنس کے تمام ٹیسٹ مردوں کے لحاظ سے ہوں گے، جو نئے ایجنڈے کی حمایت پر تیار نہیں وہ فوجی مستعفی ہوجائیں۔ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھاری بھر کم موٹی توندوں والے جنرلوں کا دور گیا، اب ترقیاں کوٹے پر نہیں میرٹ پر ہوں گی، امتیاز یا غلط کاموں کی شکایت سے نمٹنے کا طریقہ بھی تبدیل ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اولاد کی کامیابی کا راز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر بچوں سے غیر معمولی کارکردگی کی امید ہے، تو ان کی زندگی کو ابتدا سے ہی مقصد، نظم اور چیلنجز سے بھرپور بنائیں۔اگر آپ نے خود مشکلات سے نکل کر کامیابی حاصل کی ہے، تو یہ نہ سوچیں کہ نرمی اور سہولت میں پلنے والے آپ کے بچے ویسی ہی بھوک اور لڑنے کا جذبہ لے کر آئیں گے۔یاد رکھیں سہولتیں اکثر قربانی، محنت اور صبر کی اصل تربیت کو دبا دیتی ہیں۔اولاد کی کامیابی چاہتے ہیں تو ان کی زندگی میں تھوڑی سی سختی، مقصد اور خود اعتمادی کا بیج ضرور بوئیں۔