چاند کی سب سے خوبصورت شام! پاکستان میں آج سپر مون کا نایاب نظارہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی : پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2025 کے دوران تین سپر مون دکھائی دیں گے جن میں سے یہ پہلا ہوگا۔ اس کے بعد مزید دو سپر مون پانچ نومبر اور پانچ دسمبر کو نظر آئیں گے۔سپر مون عام چاند کے مقابلے میں تقریباً چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ یہ پاکستانی وقت کے مطابق آج شب آٹھ بج کر سینتالیس منٹ پر ظاہر ہوگا۔یہ زمین سے دو لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو ننانوے میل کے فاصلے پر ہوگا جس کی وجہ سے وہ اوسط درجے کے مکمل چاند سے چھ اعشاریہ چھ فیصد بڑا اور تیرہ فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔