رواں سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق میں طلوع ہوا ہے، یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔

سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سال کا سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025ء کو متوقع ہے، جبکہ رواں سال کا تیسرا سپر مون 5 دسمبر کو نظر آئے گا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ آج کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے رہا ہے، سیارہ زحل آج چاند کے بائیں جانب دیکھا جاسکے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ

سٹی 42 : وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن  بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ضروری سامان بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز  سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، مصر سے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی 25 کھیپ ہے۔ پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ
  • 27ویں ترمیم نہیں مانتے، ہر شخص کو حساب دینا ہو گا: حافظ نعیم
  • پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی
  • قائداعظم اور علامہ اقبال کو دعائیں دینا چاہییں کہ اس وقت ہم ایک آزاد ملک ہیں، مشاہد حسین
  • پاکستان 2026 میں پہلا خلاباز اور 2035 تک چاند پر مشن اتارے گا، احسن اقبال
  • آنے والی نسل کو پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہمارا فرض ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • پاکستان کو 4 ماہ میں بیرونی ذرائع سے 2 ارب 29 کروڑ ڈالرز کے فنڈز موصول
  • شیعہ مسلمانوں کو گالی پیغام پاکستان کو گالی دینا ہے، علامہ ناظر تقوی کا اہم انٹرویو
  • آئندہ برس مون سون رواں سال سے  26      فیصد زیادہ شدید ہو گا: مصدق ملک 
  • آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی