غزہ کیلئے امدادی سامان کے حامل صمود فلوٹیلا کے بحری بیڑے کیساتھ براہ رابطے میں موجود اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے، غاصب صہیونیوں کیساتھ ملی بھگت پر مغربی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور تاکید کی ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا بھر صمود فلوٹیلا کے اغوا کیساتھ نپٹ رہی ہے، اسرائیل نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانی نے غزہ کے لئے امدادی سامان کے حامل، صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر غاصب صیہونی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں، صمود فلوٹیلا کے امدادی بحری جہازوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں موجود اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان امدادی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کر رہا ہے کہ جنہوں نے غزہ کا غیر قانونی محاصرہ توڑنے کے لئے اپنی جانیں تک خطرے میں ڈال رکھی ہیں۔ المسیرہ کے مطابق فرانسسکا البانی نے تاکید کی کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم میں ملوث ہونے اور ان کے سامنے مجرمانہ خاموشی پر مغربی حکومتوں کو شرم آنی چاہیئے نیز ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا بھر صمود فلوٹیلا کے اغوا کے ساتھ نپٹ رہی ہے، اسرائیل نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے عرب اقوام کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے عرب بھائیو و بہنو، کیا آپ وہاں ہیں؟.

. ہمیں اسرائیل کے جرائم کو روکنا چاہیئے!

قبل ازیں، اپنے سوشل میڈیا پیغام میں صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی خبر دیتے ہوئے فرانسسکا البانی نے لکھا تھا کہ میں اس فلوٹیلا کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوں اور اس وقت 5 اسرائیلی فوجی کشتیوں نے اس فلوٹیلا کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ اس فلوٹیلا کے کپتان انہیں بتا رہے ہیں کہ وہ انسانی امداد کے ہمراہ مکمل امن و امان کے ساتھ گزر جانا چاہتے ہیں..

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر صمود فلوٹیلا کے کے ساتھ

پڑھیں:

صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، شاداب نقشبندی

اپنے بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ٹرمپ کا من پسند معاہدہ فلسطین کی آزادی کم اور اسرائیل کو تسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی یاد رکھیں دنیا غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی کھلی بربریت اور انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، وزیراعظم شہباز شریف صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں سابق سینیٹر مشتاق احمد، گریٹا تھنبرگ سمیت تمام افراد کی رہائی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، اسرائیل دنیا کو وہ واحد ظالم و جابر اور مذہبی شدت پسند ہے جس نے انسانیت کی خدمت کو جرم بنادیا ہے، ٹرمپ کا من پسند معاہدہ فلسطین کی آزادی کم اور اسرائیل کو تسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی عدم رہائی اور اسرائیل ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران قائد اعظم محمد علی جناح کے اُصولوں پر گامزن ہوتے ہوئے اسرائیل کو ناجائز ریاست دوٹوک میں قرار دے، دو ریاستی منصوبہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے پر اسرائیل کو طاقت دے رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل 1967ء والی پوزیشن پر جائے اور بیت المقدس سمیت غزہ سے اپنی فوج بلالے بصورت دیگر انجام اسرائیل کی بربادی ہوگا، دنیا میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج اسرائیل سے نفرت کا اظہار اور فلسطینیوں سے یکجہتی ہے، اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ مضامین

  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کا دھاوا اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ ہے: اختر ڈار
  • اسرائیل نے گلوبل صمود فلو ٹیلا کے اطالوی کارکن ملک بدر کردیے
  • صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، شاداب نقشبندی
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثقلین علی جعفری
  • صمود فلوٹیلا پرحملہ، انسانیت کا مقدمہ
  • آئرلینڈ کی اسرائیل پر تنقید، غزہ فلوٹیلا پر حملہ بین الاقوامی بحری قوانین کیخلاف ورزی قرار
  • پاکستان کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • پاکستان کا صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، غزہ کیلیے امداد روکنے کی مذمت
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، 200 سے زائد انسانی حقوق کارکن گرفتار کرلئے، دنیا بھر میں مذمت جاری