بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلےکیے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیادرکھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم نے باغ آزادکشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ 137 کنال پر محیط اس دانش اسکول میں تقریباً 800 بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
دانش سکول میں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کیمپسز بنائے گئے ہیں۔ سکول میں کھیلوں کی سہولیات، لانڈری، کیفے، ہاسٹل اور ڈیجیٹل لائبریری بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ باغ میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ وہ دانش گاہ ہے جس کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا ۔آج ملک بھر میں دانش اسکولوں کا بننا خوش آئند ہے۔
پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ
بھمبر میں دانش سکول کا 35 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ باغ کے دانش سکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کا دائرہ کار وادی نیلم تک پھیلایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کی فرمائش کی ہے اور ان کی خواہش پر وہاں کے لیے تحفتاً دانش اسکول کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دانش اسکول پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہیں ، جس میں غریب بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک
وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کے ذریعے تعلیم سے متعلق علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ دانش اسکولوں کا جو خواب دیکھا تھا، اس کی تکمیل کا وقت آگیا ہے اور یہاں پڑھنے والے بچے پاکستان کا نام روشن کریں گے اور اسے عظیم ملک بنائیں گے۔
وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور امریکی کانگریس کی رپورٹ نے جنگ میں ہماری فتح پر مہر ثبت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ اب تو امریکی صدر بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے جدید جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 7 بھارتی جہاز مار گرانے کا ذکر کیا ہے۔
کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت سے نوازا ہے اور شاہینوں کی کارکردگی نے دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کیا۔ جنگ میں بری افواج نے الفتح میزائل داغے اور فیلڈمارشل کی قیادت میں بلاخوف مشاورت سے بھرپور فیصلے کیے۔
افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیامیں وقار بلند ہوا۔پوری دنیا میں ہمارے لئے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔
وزیراعظم نے معاشی میدان میں دن رات محنت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جو قومیں معاشی طور پر ترقی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ایک دن آئے گا کہ ہماری قرضوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث ریڈ اور یلو الرٹ جاری
انہوں نے کہا کہ کشمیربنے گا پاکستان اور دانش سکول بھی وہاں تعمیر ہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں گورننس کا مثالی معیار قائم کر تے ہوئے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وفاقی وزیرامیرمقام نے تقریب سے خطاب میں کہا وزیراعظم ملک کے کونے کونے میں دانش سکول کاخواب پوراکر رہے ہیں۔ دانش سکولوں کایہ اقدام تاریخ کاحصہ بنے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل راٹھورنے کہا پورے پاکستان میں دانش سکولوں کاسلسلہ بڑھانےمیں وزیراعظم شہبازشریف کاکردار قابل ستائش ہے۔ دانش سکول وزیراعظم کی علم دوستی کاواضح ثبوت ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں دانش سکول کا انہوں نے کہا کہ دانش اسکول ہے اور کے لیے
پڑھیں:
امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے باغ میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ خوشی کا ہے اور دانش سکول کا سفر پنجاب سے شروع ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں تعمیروترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں اور بھمبر میں اس سکول کا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ پاکستان نے 4 دن کی جنگ میں بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیے، پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا۔
افواجِ پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا تھا، اور آج امریکی کانگریس نے اس پر مہر لگا دی۔ شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف pic.twitter.com/j0QDV8FLtk
— WE News (@WENewsPk) November 20, 2025
وزیراعظم نے افواج پاکستان کی دلیری، فیلڈ مارشل کی شاندار قیادت اور اللہ کے فضل و کرم کو فتح کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھورتقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پورے پاکستان میں دانش سکول کے سلسلے کو بڑھانے میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز سے بننے والی دانش یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات سے کم نہ ہوگی، وزیراعظم
انہوں نے بتایا کہ دانش سکول علم اور دوستی کا واضح ثبوت ہیں اور فنڈز کی فراہمی ہمیشہ خندہ پیشانی سے کی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ان شاء اللہ 23 مارچ 2026 کو اس کا افتتاح کریں گے۔ وادیِ نیلم میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد بھی جلد رکھ دیا جائے گا۔ اور نو منتخب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی فرمائش پر میں ان کو بطور تحفہ کہوٹہ دانش اسکول… pic.twitter.com/HOGdHPVEbL
— WE News (@WENewsPk) November 20, 2025
فیصل راٹھور نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے قیام سے ریاست میں اعتماد پیدا ہوا اور معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
انہوں نے مسلح افواج کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا ہونے کا ذکر بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی کانگریس باغ پاک بھارت جنگ دانش اسکول وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور وزیراعظم شہباز شریف