WE News:
2025-04-25@04:49:56 GMT

امریکی صدر کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

امریکی صدر کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے بڑا اعلان

امریکی صدر نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے۔ ٹاسک فورس مختلف حکومتی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے لیے اوول آفس میں فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے ساتھ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔ ٹاسک فورس کا مشن ’قوم کے فخر اور مہمان نوازی کو نمایاں کرنا اور اقتصادی ترقی اور سیاحت کو فروغ دینا‘ ہے۔

مزید پڑھیں: ضروری ترامیم کرنے پر فیفا نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھالی

امریکہ دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مل کر تیاری کر رہا ہے، جبکہ جیو پولیٹیکل کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ ٹرمپ اپنے طویل المدتی اتحادیوں کے ساتھ تجارتی جنگ کو تیز کر رہے ہیں۔

جب ٹرمپ سے ان کے ہمسایوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کے بارے میں پوچھا گیا، جنہیں انہوں نے ٹیرف لگا کر نشانہ بنایا ہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ اس سے میدان میں مزید ڈرامہ پیدا ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ اسے زیادہ دلچسپ بنائے گا۔

فیفا کے صدر انفنٹینو نے اندازہ لگایا کہ 2026 کے ورلڈ کپ اور 2025 کا کلب ورلڈ کپ، جو امریکا میں بھی منعقد ہوگا، سے امریکا قریباً 40 ارب ڈالر کمائے گا۔ ٹورنامنٹ 2 لاکھ نوکریاں پیدا کرے گا اور ایک کروڑ سیاحوں کو بھی لائے گا۔

مزید پڑھیں: ‎فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے لیے کیسے خوشیاں لے کر آرہا ہے؟

ٹرمپ نے انفنٹینو سے پوچھا کہ آیا امریکا مردوں کا فٹبال پہلی بار ٹورنامنٹ جیت سکتا ہے؟ فیفا کے صدر نے کہا کہ جی ہاں، جب عوام ان کے پیچھے ہوں۔ انفنٹینو نے جنوبی امریکہ کی طاقتور ٹیموں ارجنٹینا، برازیل اور یورپ کی عظیم ٹیموں انگلینڈ، جرمنی اور اسپین کو ٹورنامنٹ کی پسندیدہ ٹیمیں قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے 104 میچز میں ایک سے زیادہ میچ دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انفنٹینو نے اوول آفس میں فیفا کے کلب ورلڈ کپ 2025 کی نئی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔ یہ ٹورنامنٹ ہر براعظم کی بہترین کلب ٹیموں پر مشتمل ہوتا ہے، یہ فٹبال کی دنیا میں اہمیت کا حامل نہیں رہا لیکن فیفا نے حال ہی میں اس ٹورنامنٹ کے لیے 1 ارب ڈالر انعام کا اعلان کرکے اس کی اہمیت بڑھا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹرمپ فٹبال فیفا فیفا پلیئر آف دی ایئر فیفا ورلڈ کپ 2026 کینیڈا میکسیکو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا فٹبال فیفا فیفا ورلڈ کپ 2026 کینیڈا میکسیکو ٹورنامنٹ کی ٹاسک فورس فیفا کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب

کراچی:

ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان کو ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کرلیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے آر اے ٹو ریجن ایشیا کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ مومسیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزادخان کو اہم عہدہ دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ڈی جی میٹ پاکستان کو ڈبیلو ایم او کے آر اے ٹو یعنی ایشیا ریجن کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
  • جنگی تیاریوں کوجانچنے کے لیے پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں مشقیں
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے‘ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے.ٹرمپ
  • ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے؟ چین پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے 100 سے زائد دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے