سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برطانیہ میں انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برمنگھم : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گئے۔
سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر محمد کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا اورہ ان کی عمر 95 برس تھی ۔
وزیر محمد 1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے اورانہوں نے دورہ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔
وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے، وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔