مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹرمپ نے وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ٹرمپ نے شرم الشیخ میں دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات

سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے. 

صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا. دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی. 

سیمنٹ سستاہوگیا  

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غزہ کے بہادر عوام کو گزشتہ برسوں میں ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا. دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن و فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا.

نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال
  • مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا
  • مصر: وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات، خوشگوار جملوں کا تبادلہ
  • وزیرِاعظم شہبازشریف کی شرم الشیخ میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ، خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • مصر: شہباز شریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات
  • وزیر اعظم کی نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پاک، افغان کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال