Express News:
2025-10-15@20:03:54 GMT

ہر سال تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں 80 لاکھ اموات کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر سال تمباکو نوشی کی وجہ سے دنیا بھر میں 80 لاکھ افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کی جانب سے دو روزہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔  جس کا مقصد پاکستان میں تمباکو نوشی کے کنٹرول کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی) اور اس کے ایم پاور اجزاء کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ افراد تمباکو استعمال کرتے ہیں جن میں سے ہر سال 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد اموات اسی وجہ سے رپورٹ ہوتی ہیں۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں تمباکو نوشی کے استعمال میں 70 فیصد سے 37 فیصد کمی کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان بھی مستقل عوامی آگاہی، مضبوط تعلیمی مہمات، اور عالمی بہترین طریقہ کار اپنانے سے یہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

 تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ تشویشناک اعداد و شمار سے ہٹ کر اصل خطرہ نوجوانوں میں تمباکو مصنوعات کی بڑھتی ہوئی کشش ہے۔

ڈاکٹر چیمہ نے زور دیا کہ موجودہ قوانین کے باوجود ٹی اے پی ایس کے کئی پہلو ابھی بھی موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

تقریب کے میزبان پروگرام مینیجر سپارک ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر، نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے تمباکو کنٹرول کے شعبے میں پیش رفت کی ہے ابھی بھی صارفین کے رویے کچھ چیزوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارے صحت(ڈبلیو ایچ او)کے مطابق جن ممالک نے ٹی اے پی ایس پر مکمل پابندی عائد کی ہے وہاں خاص طور پر نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ تمام براہ راست اور بالواسطہ تشہیری ذرائع پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

ڈاکٹر خلیل نے مزید کہا کہ گرافکس ہیلتھ وارننگ ایک ثابت شدہ اور مؤثر طریقہ ہیں جو تمباکو نوشوں کو چھوڑنے پر آمادہ کرتے ہیں اور نوجوانوں کو ابتدا سے روکنے میں مدد دیتے ہیںْ

اجلاس میں فیصلہ سازوں، سرکاری عہدیداران، صحافیوں، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، میڈیا پیشہ وران، اور نوجوان تنظیموں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان میں گرافِکس ہیلتھ وارننگ  کے نفاذ اور تمباکو تشہیر، اشتہار اور سرپرستی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور زور دیا کہ مزید مضبوط نفاذ اور مربوط اقدامات کے ذریعے تمباکو کنٹرول کی رفتار تیز کی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تمباکو نوشی میں تمباکو

پڑھیں:

نیتن یاہو ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ٹرمپ کا انکشاف

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو امریکا کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ان سے ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں انہوں نے خود بھی کبھی نہیں سنا تھا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو امریکا کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال کیا۔ ٹرمپ نے اپنے تحریری خطاب سے ہٹ کر نیتن یاہو کے لیے عام معافی (General Amnesty) کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف زیرِ سماعت مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں ختم کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا، “نیتن یاہو مجھے فون کر کے ہتھیار مانگتے تھے، اور جو ہتھیار وہ چاہتے تھے، ان میں سے کچھ کے بارے میں تو میں نے پہلے کبھی سُنا بھی نہیں تھا۔” ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ وقت مشرقِ وسطیٰ میں “ایک نئے تاریخی دور کا آغاز” ہے اور امریکا اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عصبی امراض سے سالانہ 1 کروڑ 10 لاکھ اموات، دنیا کی 40 فیصد آبادی متاثر
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، انتظام و کنٹرول فلسطینی ہاتھ میں ہونا چاہیے: ڈاکٹر شوکت علی شیخ
  • پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، فوری پابندیوں اور مؤثر وارننگز کی ضرورت
  • جاپان نے دنیا کا پہلا ہائیڈروجن سے چلنے والا ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر متعارف کرادیا
  • یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال طالبان حملے کی خوفناک یاد تازہ کر گیا، ملالہ یوسفزئی کا انکشاف
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
  • اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
  • نیتن یاہو ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ٹرمپ کا انکشاف
  • سی ٹی او لاہور کی جانب سے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز پیش