نیپرا کا فیصلہ مالی کارکردگی کو مشکل بنا دے گا:کے الیکٹرک
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اتھارٹی کا فیصلہ کے الیکٹرک کی مالی کارکردگی کو مشکل میں ڈال دے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے 2024 تا 2030 چارجز اور کاروبار چلانے کے سابقہ فیصلوں میں ترمیم کی ہے، نیپرا نے پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے ملٹی ایئر ٹیرف منظور کیے تھے۔کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر حتمی فیصلہ جاری کیا ہے، رائٹ آف کلیمز پر نیپرا نے اپنے پچھلے مؤقف کو برقرار رکھا ہے، نیپرا کے باقی امور پر فیصلہ کمپنی کے ٹیرف اور آمدنی کو کم کرتی ہے، اوسط بجلی کا ٹیرف 39.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک نیپرا نے
پڑھیں:
پاکستان کرکٹرز کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ مکمل کھیلنا مشکل، قومی ذمہ داریاں حائل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان: ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (BPL) کے مکمل ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ اسی دوران ان کی قومی ذمہ داریاں ہیں۔ بی پی ایل کے لیے منتخب زیادہ تر کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہیں، اس لیے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار نہیں کیا، تاہم ٹیموں کو کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے پیشگی معلومات ہیں تاکہ متبادل کھلاڑی تلاش کیے جا سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مستقل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی این او سی نہیں حاصل کر پائیں گے۔
بی پی ایل 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈول ہے، اور اس دوران پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی طے ہے۔ اس وجہ سے کھلاڑی مکمل لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔
بی پی ایل میں منتخب کھلاڑیوں میں صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان، احسان اللہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر شامل ہیں۔
کھلاڑی صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد اسکواڈ کے مستقل حصہ ہیں۔ پاکستان کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق بی پی ایل ٹیمیں اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سکواڈ میں ممکنہ تبدیلیاں کر سکتی ہیں تاکہ قومی کرکٹرز کی غیر موجودگی کے اثرات کم ہوں۔