​​​​​​​وزیر اطلاعات پنجاب کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کسی مزار کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، ٹی ایل پی دہشت کی علامت بن چکی ہے، ہمیں ووٹ بینک سے غرض نہیں، امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، ٹی ایل پی کو کالعدم قراردلوانے کیلئے وفاقی حکومت کو کہہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک لبیک دہشت کی علامت بن چکی ہے، کسی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرید کے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 سویلین شہید اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ 118 پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے آٹھ پولیس وینز اغواء کیں اور ان میں موجود اسلحہ استعمال کیا گیا۔ حملہ آوروں نے پولیس پر اینٹوں سے بھری ٹرالیاں بھی استعمال کیں۔ اسی طرح متعدد مقامات پر ریسکیو، ایمبولینس اور دیگر گاڑیاں چھینی گئیں اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان تمام واقعات کی باقاعدہ فوٹیجز موجود ہیں اور شاہدرہ میں پولیس اہلکار پر تشدد کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مذہبی جماعت کا سوشل میڈیا سیل منظم انداز میں پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے اور اس جماعت کی قیادت نے اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندہ اکٹھا کیا۔ تفتیش کے دوران ایک کلو 920 گرام سونا، 898 گرام چاندی اور 28 سونے کے کنگن اس جماعت کے رہنما کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیادت نے اپنے ہیڈکوارٹر کے اطراف بے نامی جائیدادیں خرید رکھی تھیں اور وفاداروں کیلئے رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ 3,800 افراد اس جماعت کو باقاعدہ فنڈنگ کرتے رہے ہیں۔ ان میں سے متعدد کے اکاونٹس فریز کر دیئے گئے ہیں اور اگر کوئی آئندہ فنڈنگ کی کوشش کرے گا، تو اس کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاونٹس اور مسروقہ/غیر مسروقہ جائیدادیں سیل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مذہبی گروہ کی لیڈرشپ کو تفتیشی عمل کے تحت تین ٹئیرز میں تقسیم کرکے ٹریک کیا جا رہا ہے، اور تمام اکاونٹس کی ٹریسنگ جاری ہے۔ عظمی بخاری نے واضح کیا کہ یہ کارروائی کسی خاص مذہبی فرقے کیخلاف نہیں، بلکہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کیخلاف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور خبردار کیا کہ مساجد کو مسمار نہیں کیا جا رہا بلکہ متعلقہ مساجد کو اوقاف کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے فی الحال 330 مساجد کو ٹیک اوور کر لیا ہے اور 222 مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مدارس کو جلد کھول دیا جائیگا اور ان پر اہلسنت و الجماعت کے علماء کو کنٹرول دیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس مذہبی جماعت کے چند مدرسے حکومت کی زمین پر بنے ہوئے تھے، ان کے بارے میں بھی کارروائی کی گئی ہے۔ سکیورٹی اور عدالتی کارروائی کے پیرائے میں عظمی بخاری نے کہا کہ اس جماعت کیخلاف خصوصی پراسیکیوشن سیل قائم کر دیا گیا ہے، تاکہ عدالتی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تفتیش کے دوران 33 دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور دونوں (رضوی) بھائیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو بھی اس جماعت کو بین کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک و صوبے میں انتشار پھیلانے والے افراد کیخلاف سوشل میڈیا پر سخت کارروائی کی جائے گی اور صحافیوں، سیاستدانوں کو دھمکیاں دینے والے گروپس کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے واضح کیا کہ ہم کسی ووٹ بینک یا الیکشن کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ہم اس وقت صوبے کی عوام کی خوشحالی اور امن و امان کا خیال رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد ہونیوالے قیمتی زیورات اور جائیدادوں کی تفصیلی جانچ جاری ہے۔ جن افراد نے بیرون ملک بیٹھ کر یا اندر ملک میں اس گروپ کو سہارا دیا، وہ بھی تفتیش کے دائرے میں ہیں، اس سلسلے میں کچھ بیرونِ ملک رہنے والے سیاسی عناصر پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جو افراد، تنظیمیں یا اکاؤنٹس اس گروپ کی مالی حمایت کریں گے ان کیخلاف دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بخاری نے کہا کہ کیا جا رہا جا رہا ہے انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کردیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پابندی، نااہلی، گورنر راج، 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے، 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبر پختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کے ترجمان نے عمران خان کے ملک مخالف ایجنڈے کی پردہ کشائی کر دی: عظمیٰ بخاری
  •  پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا
  • سپہ سالار پر فضول گوئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، عظمیٰ بخاری
  • ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کی نشاندہی کی، عظمیٰ بخاری کا بیان
  • ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کردیں، فیصل واوڈا
  • پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں بسنت سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی، عظمیٰ بخاری
  • پاک فوج، فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنیوالوں کی زبان نکال کر جوتے کی سول بنائی جائے گی، فیصل واوڈا