دشمن کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے، پاکستان کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر ہو گا، وزیر دفاع خواجہ آسف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، پاک فوج نے بھارت کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے ہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود میں کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور اس حملے کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر دیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے ہیں، جبکہ ایک بریکیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کیا اور بھارت کے متعدد فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔
خواجہ آصف نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان میں آئیں پھر دو دو ہاتھ کرتے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنے معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ لے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بھارت
پڑھیں:
بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
---فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔
پولیس کی جانب سے مؤثر اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
آر پی او کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد رات کی تاریکی میں اپنے زخمی ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید پولیس اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جرات سے حملہ ناکام بناکر دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا۔