اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل، ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر معروف خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو خواتین کی تذلیل اور افسوسناک قرار دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ’’فیکا‘‘ (Phica) نامی ویب سائٹ پر نہ صرف وزیرِاعظم بلکہ ان کی بہن آریانا میلونی سمیت کئی سیاستدان اور شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔ ان میں توہین آمیز جملے بھی شامل تھے۔ عوامی دباؤ کے بعد ویب سائٹ بند کردی گئی۔
منتظمین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مواد صارفین نے مختلف ذرائع سے تصاویر اکٹھی کر کے بنایا اور شیئر کیا۔
وزیرِاعظم نے اطالوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ 2025 میں بھی خواتین کی عزت پامال کرنا اور جنسی جملے کسنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف ’’ریوینج پورن‘‘ تک محدود نہیں رہا بلکہ پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ کی ضرورت کہیں بڑھ چکی ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی میں 2019 سے ریوینج پورن کے خلاف قانون نافذ ہے، جس کے تحت چھ سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اسکینڈل نے ایک بار پھر اٹلی میں خواتین کے حقوق اور ڈیجیٹل پرائیویسی پر بحث کو ہوا دی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواتین کی
پڑھیں:
حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں
قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول ڈیوٹی کے لئے تین گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک سادہ گاڑی فراہم کی گئی ہے، یہ گاڑیاں وزیر اعظم کے ویک اینڈ لاہور آمد پر ڈیوٹی دیں گی۔