اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 سے 80 کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ کچھ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ لامپیدوسا کے قریب پیش آیا اور زندہ بچ جانے والوں کو مقامی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر 92 سے 97 تارکینِ وطن سوار تھے۔

یو این ایچ سی آر کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک خطرناک وسطی بحیرہ روم کے راستے سے یورپ پہنچنے کی کوششوں کے دوران 675 سے زائد تارکینِ وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد