اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں جنوبی اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب سمندر میں الٹ گئیں۔ اٹلی کی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
حادثے کے بعد اطالوی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران 60 افراد کو بچا لیا گیا۔ بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق، یہ کشتیاں 12 تاریخ کی رات لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔
سفر کے دوران پہلی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا، جس پر سوار غیر قانونی تارکین وطن مجبوراً دوسری کشتی میں منتقل ہوئے۔ اس بھاری بوجھ کے باعث دوسری کشتی الٹ گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12دنوں میں 9فوجی ہلاک، مٹی کھانے پر مجبور لانکانگ-میکونگ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھایا جائے ، چینی وزارت خارجہ جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں: ٹیمی بروس ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تارکین وطن
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔