چین اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے خصوصی آرٹ نمائش کا روم میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، اطالوی وزارت ثقافت ، اطالوی میوزیم آف ہیومن سولائزیشن ، اطالوی اکیڈمی آف فائن آرٹس آف روم ، اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن اور اٹلی کی لازیو ریجنل کونسل کے مشترکہ زیراہتمام “چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منانے کے لئے خصوصی آرٹ نمائش کا” اٹلی میں لینچے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شاندار طریقے سے افتتاح کیا گیا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اٹلی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ عظیم ممالک ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی تعلیم کبھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
مارچ ۲۰۱۹ میں دورہ اٹلی کے دوران چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ “وقت کے بارے میں ہماری تفہیم کو سو سالوں اور ہزاروں سالوں کے لحاظ سے ناپا جاتا ہے”، جو قدیم تہذیبوں اور ثقافتی طاقتوں کے شاندار “وقت کے نقطہ نظر” کا اظہار کرتا ہے۔چین اور اٹلی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی یہ خصوصی آرٹ نمائش عظیم الشان “وقت کے نقطہ نظر” کا ٹھوس اظہار ہے۔ چائنا میڈیا گروپ اٹلی میں تمام سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر کثیر الجہتی دنیا میں خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا دائرہ کھولنے کے لئے تیار ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور اٹلی
پڑھیں:
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔
کلاڈیا کارڈینیل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مقامی مقابلہ حسن جیتا، جس کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ اٹلی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں۔
2002 میں انہیں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے فنی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف تھا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو کم عمری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث کلاڈیا نے لندن میں ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کو انہوں نے خفیہ رکھا اور بعد ازاں طویل عرصے تک اسے اپنا بھائی ظاہر کرتی رہیں تاہم کچھ ہی وقت بعد حقیقت منظرِ عام پر آگئی۔
Post Views: 1