چین اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام افرادی و ثقافتی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
چین اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام افرادی و ثقافتی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔
اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن، عالمی ثقافتی ورثے کے درمیان دوستی کی تعمیر، تکنیکی تبادلے، صنعتی تعاون اور ہنر کی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کررہا ہے اور چین ۔ اٹلی ثقافتی تبادلے کو مزید گہرا کر رہا ہے۔
اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے اٹلی کے کئی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستحط کیے، جن کے مطابق کنٹنٹ کے تعاون ، افراد ی رابطہ ، تکنیکی تبادلے ، صنعتی تعاون سمیت شعبوں میں وسیع تعاون فروغ دیا جائے گا۔چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی میڈیا گروپس کے ساتھ تعاون کے پروگراموں کو بھی لانچ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظم چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظم فیچر فلم’’شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی‘‘ کا مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشرکر دی گئی گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو: ڈیجیٹل تہذیب میں قدیم مشرقی حکمت کی روشن خیالی پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ کے
پڑھیں:
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سال 2027ء میں عظیم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائی جائے گی،اس موقع پر مختلف پروگرامز، عالمی کانفرنسیں، سیمینارز اور ثقافتی و علمی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اقبال کی فکر، فلسفہ اور شاعری کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ فکر اقبال کو قومی ترقی کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اقبال کا پیغام آفاقی ہے جو پوری دنیا کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ عظیم مفکر نے ایک آزاد ریاست کا خواب دیکھا اور مسلمانوں میں تحریک آزادی کو زندہ کیا،اقبال کا کلام نوآبادیاتی دور میں حریت کی شمع تھا جس نے نظریاتی بنیادوں پر قومی شعور بیدار کیا،اقبال کے نظریات آج بھی پائیدار ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے رہنما اصول ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کی فکر سے جوڑنا ضروری ہے کیونکہ یہ فکر ان کے لیے مینارہ نور ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ "اڑان پاکستان" پروگرام میں بھی اقبال کے "شاہین" کو بطور استعارہ شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں میں خودی، خود اعتمادی اور بلند حوصلگی کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ اقبال کی فکر کو عام کر کے ہم فکری انتشار اور گمراہی سے بچ سکتے ہیں ،اقبال کا پیغام صرف برصغیر تک محدود نہیں بلکہ اسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، ترکی، ایران اور دیگر مسلم ممالک میں اقبال کو شاعر امت سمجھا جاتا ہے۔احسن اقبال نے اس موقع پر تجویز دی کہ اقبال کی زندگی پر ایک عالمی معیار کی ڈرامہ سیریز بنائی جائے تاکہ نئی نسل کو ان کے افکار سے بہتر انداز میں روشناس کرایا جا سکے،ایران پاکستان کے ساتھ مل کر علامہ اقبال پر مشترکہ فلم بنانے کا خواہشمند ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز 9 نومبر 2026ء اور اختتام 9 نومبر 2027ء کو کیا جائے گا،اس دوران قومی و بین الاقوامی سطح پر عالمی کانفرنسوں اور تقریبات کا انعقاد ہوگا۔وفاقی وزیر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ علامہ اقبال کی سالگرہ کو ایک فکری و تہذیبی تحریک کے طور پر منانے کی تیاری کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور علمی چہرہ اجاگر ہو سکے۔\932