فیچر فلم’’شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی‘‘ کا مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشرکر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی گئی اور اس کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب اسی دن اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئی۔ اس فیچر فلم کا نشر اٹلی کے 30 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر کیا جائے گا ۔

یہ پروگرام شاندار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے، ساتھ ہی ثقافتی ورثے کی اہمیت اور تاریخی تسلسل کے تحفظ کے بارے میں ان کے جذبات کو بھی دکھاتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے غیر ملکی ناظرین چین کی اُن عملی کوششوں کو دیکھ سکتے ہیں جو جدید دور میں تہذیب کی اصل جستجو اور ثقافتی ورثے کے حفاظت کے لیے کی جا رہی ہیں، اور چینی ثقافت کی طویل تاریخ، اس کے وسیع اور گہرے مفہوم و افکار، اور اس کی مقبولیت کی کھلی صلاحیت کو جان سکتے ہیں۔ اس موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ منانے کے اہم موقع پر ہم نے پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی”کی نشریات کا مشاہدہ کیا ۔ اس پروگرام سے ہم مل کر چینی ثقافت کی شاندار تاریخ اور اس کے ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کے جذبات دیکھ سکیں گے ۔

چائنا میڈیا گروپ بہترین فلم اور ٹیلی ویژن ورکس کا اطالوی اسکریننگ سال” اور دستاویزی فلموں کی چین-اطالوی مشترکہ پروڈکشن جیسی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شروع کرے گا، تاکہ اطالوی ناظرین چین کے بارےمیں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں ، اور ایک ساتھ مل کر انسان کے ہم نصیب معاشرےکی تکمیل کے لیے مشترکہ کوشش کریں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کیخلاف فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا، بعض چینل بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں، امریکی وزیر دفاع کی بریفنگ گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو: ڈیجیٹل تہذیب میں قدیم مشرقی حکمت کی روشن خیالی پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو نے خطے کی خوشحالی کے لیے سنہری پل تعمیر کیا ، چینی میڈیا بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی صورتحال گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین جاپان کو دوبارہ اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے اور اسے دوسروں کیخلاف جارحیت کیلئے بروئے کار لانے کی اجازت نہیں دیگا اور نہ ہی چین کسی کو دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے اور عالمی امن و استحکام کو دوبارہ کبھی نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین جاپان کو دوبارہ اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے اور اسے دوسروں کے خلاف جارحیت کے لئے بروئے کار لانے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی چین کسی کو دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے اور عالمی امن و استحکام کو دوبارہ کبھی نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی ترجمان کا یہ بیان کئی جاپانی عہدیداروں کے اس عندیہ کے بعد سامنے آیا ہے کہ جاپان اپنی سیلف ڈیفنس فورسز کی صفوں میں ردوبدل کرنے اور اس وقت کے امپیریل جاپانی آرمی رینک ٹائٹلز کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ جاپانی عسکریت پسندی کی جارحیت نے ایشیاء اور دنیا کو گہرے مصائب سے دوچار کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جنگ کے نتائج کو بھول جاتے ہیں، وہ خود کو سنگین خطرے میں ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کھانے کا اہتمام نہیں ہوگا، معذرت قبول کریں، شادی کا دعوت نامہ وائرل
  • اطالوی صحافی فرانچیسکا مارینو نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی رپورٹنگ پر سوالات اٹھادیے
  • ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
  • بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان
  • جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے، چین
  • واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جو نمبر محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت دیتا ہے
  • واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف
  • ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی
  • واٹس ایپ پریکساں یوزرنیم کےلئے نیافیچرمتعارف کرانے کی تیاری
  • بوسنیا میں اسنائپر ٹورازم کے نام پر انسانوں کے شکار کا انکشاف، تحقیقات شروع