یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ، فرانس میں اسکول بند ، اٹلی میں کام پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں آ گیاجس نے کئی ممالک میں معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فرانس نے تقریباً 1900 اسکول بند کر دیے ،جب کہ اٹلی میں دوپہر کے اوقات میں باہر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ترکیہ میں جاری جنگلاتی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ اسپین نے جون کا سب سے گرم مہینا ریکارڈ کیا گیاہے۔ یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے، جہاں درجہ حرارت دنیا کے اوسط سے د گنا زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اٹلی کے شہر بولونیا میں گرمی کے باعث ایک مزدور کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ سسلی میں دل کی مریضہ خاتون گرمی سے چل بسی۔ بارسلونا میں صفائی کے دوران ایک کارکن کی موت کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا وہ بھی گرمی سے متاثر ہوا تھا یا نہیں۔ ترکیہ کے شہر ازمیر، مانیسا اور ہاتائے کے مختلف علاقوں میں لگی آگ نے 50ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ پیرس میں ایفل ٹاور کی بالائی منزل بند کر دی گئیں، جبکہ پیرس میلان ریل سروس کو مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ کاشت کارر رات کے وقت فصلیں کاٹنے پر مجبور ہیں تاکہ دن کے سخت گرم اوقات سے بچ سکیں۔ فرانس میں شدید گرمی کے باعث فصلوں کو آگ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار کی گرمی غیرمعمولی ہے ۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ: زور سے جمائی لینے کے دوران خاتون کی گردن ٹوٹ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کی گردن اس وقت متاثر ہوئی جب انہوں نے غیر معمولی زور سے جمائی لی۔ اس واقعے کو عام طور پر “گردن ٹوٹنے” کے طور پر بیان کیا جارہا ہے، تاہم دراصل خاتون کی گردن کے دو مہرے اپنی جگہ سے ہٹ گئے جس کے باعث اعصاب پر دباؤ پڑا۔
ہیلی بلیک نامی اس خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زور دار جمائی لینے کے دوران ان کے C6 اور C7 مہرے متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں شدید تکلیف اور اعصابی دباؤ کی علامات ظاہر ہوئیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ نہایت نادر واقعہ ہے اور عام طور پر جمائی لینے سے ایسا نقصان پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔
ہیلی بلیک کا آپریشن کیا جا چکا ہے جس سے ان کی حالت میں بہتری آئی ہے، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ گردن کے علاوہ کچھ دیگر حصے بھی متاثر ہوئے ہیں اور اعصاب پر دباؤ کی علامات اب بھی برقرار ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ غیرمعمولی ضرور ہے لیکن یہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ انسانی جسم میں چھوٹی سی حرکت یا دباؤ بھی بعض اوقات حیران کن اور غیر متوقع نتائج پیدا کر سکتا ہے۔