WE News:
2025-08-15@18:22:39 GMT

عامر خان ’ذہن کی صفائی‘ کے لیے کس راستے پر چل رہے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

عامر خان ’ذہن کی صفائی‘ کے لیے کس راستے پر چل رہے ہیں؟

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے این ڈی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ’جے جوان‘ میں کہا ہے کہ وہ مذہبی ہیں اور تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، کیونکہ سب ایک ہی خدا کی طرف لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان پر بھائی کا سنگین الزام، خاندان والے بھی بول پڑے

اس پروگرام میں عامر خان نے کہا کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اور یہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے راستے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن منزل ایک ہی ہے۔ بڑے شعور سے جڑنا ہی خدا سے جڑنا ہے۔

60 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ حال ہی میں مراقبہ (میڈیٹیشن) شروع کر چکے ہیں اور ’دا اجی میڈیٹیشن‘ کی مشق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل جیسے اسکواش کھیلنا بھی ایک طرح کا مراقبہ ہے کیونکہ اس سے ذہن بالکل صاف ہو جاتا ہے۔

عامر خان اس پروگرام میں 2 دہائیوں بعد شریک ہوئے، اس سے قبل وہ کارگل جنگ میں بھارت کی فتح کے فوراً بعد ’جے جوان‘ میں آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکواش جے جوان عامر خان مذہب مراقبہ میڈیٹیشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکواش جے جوان میڈیٹیشن

پڑھیں:

یوم آزادی پر احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کی کارکنوں کو خاص ہدایات

اسلام آباد:

یوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی،  جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گے۔

ریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر لے کر نکلیں گے۔

عامر مغل نے کہا کہ پارٹی ہدایت کے مطابق کوئی احتجاج نہیں ہو گا صرف جشن آزادی منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
  • پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ شامل ہے، احسن اقبال
  • سیلاب کی آفت؛ پاکستان آرمی کے جوان فوری طور پر  مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے  نکل پڑے
  • سوات میں سیلاب؛ پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل
  • ہانیہ عامر کا ایک اور اعزاز، دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
  • کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے 12 ہلاکتیں، مچائل ماتا یاترا کے راستے پر تباہی
  • فیصل خان کے سنگین الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • یوم آزادی پر احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کی کارکنوں کو خاص ہدایات
  • کراچی: شہری سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر آج غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس