آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کی وجہ سے اس سے پوچھ کر پالیسی بنانا پڑتی ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار— فوٹو ایکس
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجلی 9 سینٹ پر ہونی چاہیے لیکن ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، ہمیں پالیسی ان سے پوچھ کر بنانا پڑتی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ شازشوں سے سب سے زیادہ نقصان قوم کا ہوا، سمجھتا ہوں کہ بزنس پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، کہا گیا ڈیفالٹ ہو جائیں گے، لیکن اللّٰہ کے فضل سے ہم نے اس مشکل سے نکالا، 2017ء میں ایک ڈرامہ رچایا گیا، ملک اور کاروبار برادری کو نقصان پہنچایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پالیسیوں کا عدم تسلسل ہی ہماری معاشی رکاوٹ رہا ہے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن کا ایشو جب میرے پاس آیا تو اسے ٹھیک کیا، استحکام آ چکا ہے لیکن اب ہمیں گروتھ کی طرف جانا ہے، بزنس کمیونٹی اور حکومت گاڑی کے دو پہیے ہیں، ہم مل کر چل رہے ہیں، شرحِ سود کو 9 پر جانا چاہیے، میں آپ کے ساتھ اس کے لیے کوشش کروں گا۔
نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ کو فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم کی طرف سے جشنِ آزادی مبارک کہتا ہوں، معرکۂ حق کی فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری بہادر فوج، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر فورس، نیوی نے بھارت کو سبق سکھایا، پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کر دشمنی کی اس کا انجام برا ہوا، ہم نے افواہوں پر توجہ نہیں دینی، قائداعظم کے خواب پر پورا اترنا ہے اور ترقی کرنی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے ‘عرفان صدیقی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے آزادی کا حصول ایک لمبی تحریک اور جدودجہد مانگتا ہے ،قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے اور ایک ایسے قائد کی جدوجہد میں کبھی جلا گھرا،دھرنہ یا لانگ مارچ نہیں کیا گیا بلکہ صرف قوت کردار و نظریہ کی بدولت پاکستانیوں کو آزادی حاصل ہوئی،معرکہ حق کی چار روزہ جنگ کی کہانی اب شروع ہوئی ہے اور آج اقوام عالم میں ہماری اہمیت بڑھ چکی ہے جس کے پیچھے معرکہ حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بہترین کارکردگی پر پی سی بی پوٹھوہار ایوارڈز 2025 تقسیم کئے گئے ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا آزادی کا حصول ایک بڑا معرکہ ہوتا ہے ،1930 میں علاقہ اقبال نے آلہ آباد خطبے میں کہا میری آنکھیں ایک آزاد ریاست دیکھ رہی ہے جس کے سترہ سال بعد پاکستان معرض وجود آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد میں انتشار و تشدد نہیں تھا جوکہ ایک لیڈر کو قوت بناتی ہے،ہماری تاریخ گالم گلوچ والے کو لیڈر نہیں مانتی ۔