اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی کے جنوب میں واقع جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب کشتی الٹنے سے 27 تارکین وطن اور پناہ گزین ہلاک ہو گئے ہیں۔
'یو این ایچ سی آر' اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے 60 افراد کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔ اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق کشی پر سوار لوگ لیبیا سے آ رہے تھے اور ان کی منزل اٹلی تھا۔
افریقہ کے ساحل سے اٹلی کا سفر اختیار کرنے والے تارکین وطن اور پناہ گزین عام طور پر خستہ حال کشتیوں پر سوار ہوتے ہیں جن میں گنجائش سے کہیں زیادہ لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
ان لوگوں کو انسانی سمگلر بحیرہ روم کے اس خطرناک سمندری راستے سے یورپ کی طرف بھیجتے ہیں جن میں بیشتر کی ابتدائی منزل لیمپیڈوسا ہوتا ہے۔
محفوظ مہاجرت پر زورپناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال وسطی بحیرہ روم کے راستے یورپ تک پہنچنے کی کوشش میں 700 سے زیادہ تارکین وطن اور پناہ کے خواہش مند لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر قابو پانے اور زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے سمندر میں بچاؤ کی کارروائیوں کو بہتر بنانا، لوگوں کو مہاجرت کے محفوط راستے مہیا کرنا اور پناہ گزینوں کی عبوری منازل سمجھے جانے والے ممالک کو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد دینا ضروری ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تارکین وطن اور پناہ
پڑھیں:
اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہاکہ اسرائیل نے 22کشتیاں قبضہ میں لے کر لوگوں کو حراست میں لیا ہے،ہم گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔میں نے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں یہ بات بالکل واضح کردی ہے،یہ وہ ڈرافٹ نہیں ہے جو ہم نے تیار کیا، اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں، اسحاق ڈار
مزید :