data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: برطانیہ اور یورپ  شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری ہونے پر سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا گیا ۔

پرتگال میں درجۂ حرارت 46 درجے کو چھو گیا، پیرس میں درجہ حرارت 40 درجے ریکارڈ کیا گیا۔ آئفل ٹاور کو گرمی کی شدت کے باعث اگلے دو دن کے لیے بند کردیا گیا۔ اسکول پہلے ہی بند ہیں۔

اٹلی میں شدید گرمی کے باعث حکام ’’آؤٹ ڈور‘‘ ورک پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔

برسلز کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جون کے موسم کا جاپان: گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری زیادہ رہا۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے رکھے جانے کا آغاز ہوا تھا اور اُس وقت سے اب تک اتنا گرم جون کبھی نہیں دیکھا گیا۔

جون 2025 کا یہ درجہ حرارت پانچ سال قبل ریکارڈ ہونے والے گرم ترین جون سے بھی تقریباً ایک ڈگری زیادہ رہا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی اس لہر کی بنیادی وجہ ملک بھر میں ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم کا غالب ہونا رہا، جس کے باعث شدید گرمی پھیل گئی۔

جاپان کے شہر ہوکائیڈو کے قصبے “اومو” میں جون کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 4.8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔

سینڈائی شہر میں یہ معمول سے 3.6 ڈگری زیادہ رہا۔ مرکزی ٹوکیو میں جون کے مہینے میں ریکارڈ 13 دن ایسے تھے جن میں درجہ حرارت 30 ڈگری یا اس سے زیادہ رہا جو معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری رہنے کی توقع ہے، جس پر عوام کو احتیاط برتنے اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا آج جرمنی میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا؟
  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایفل ٹاور بند، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • جون کے موسم کا جاپان: گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • جاپان؛ جون میں گرمی کا 127 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • یورپ میں ہیٹ ویو کی شدید لہر، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑ رہی ہے؟
  • عالمی حدت میں اضافہ‘یورپ میں پارا 40 ڈگری سے متجاوز
  • یورپ میں قیامت خیز گرمی، پارہ 47 ڈگری کو چھو گیا
  • یورپ میں قیامت خیز گرمی؛ اسپین میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا
  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا