فرانس اور اٹلی میں شادیوں کے حوالے سے ایک دلچسپ اور منفرد ٹرینڈ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں لوگ پیسے دے کر دوسروں کی شادیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ اب شادی میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامے کی ضرورت نہیں، بس ٹکٹ خریدیں اور کسی اور کی خوشیوں کا حصہ بن جائیں۔

فرانس کی رہائشیکاتیہ لیکارسکی نے 2025 کے آغاز میں ’انوائٹ‘ نامی اسٹارٹ اپ قائم کیا، جو ایسے افراد کو شادیوں میں جانے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں وہ مدعو نہیں ہوتے۔ اس کا خیال اس وقت آیا جب ان کی پانچ سالہ بیٹی نے معصومانہ سوال کیا، “ہمیں شادیوں میں کیوں نہیں بلایا جاتا؟”

اس پلیٹ فارم پر کئی جوڑے اپنی شادی کے ٹکٹ بیچتے ہیں، جبکہ لوگ خوشی خوشی سینکڑوں یورو ادا کر کے ان تقریبات میں شامل ہوتے ہیں۔ اس سے جوڑوں کو شادی کے اخراجات کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور مہمانوں کو ایک منفرد سماجی تجربہ ملتا ہے۔

ایک صارف لورین نے دی گارجین سے بات کرتے ہوئے کہا: “میری فیملی بڑی نہیں، اس لیے زیادہ شادیاں دیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف روایات اور تقریبات دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ڈانس فلور پر خوب انجوائے کرتی ہوں۔”

پیرس کے قریب شادی کی تیاری کرنے والے جوڑے جینیفر اور پالو کا کہنا ہے کہ وہ 100 قریبی رشتہ داروں کو مدعو کر رہے ہیں، مگر چند اجنبی مہمانوں کو شامل کرنا ان کے لیے ایک نیا اور خوشگوار تجربہ ہوگا۔

اسی طرز پر اٹلی میں ’Wedding Prive‘ نامی کمپنی بھی کام کر رہی ہے، لیکن اسے لگژری انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے غیر ملکی سیاح ایک مکمل روایتی اطالوی شادی میں شریک ہو سکتے ہیں، رسوم و رواج دیکھ سکتے ہیں اور دلہا دلہن کے جشن میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت 1000 سے 5000 یورو تک ہوتی ہے، جو مہمان کی شرکت کی حد پر منحصر ہے۔

شرکاء کے لیے کچھ اصول بھی مقرر ہیں، جیسے وقت پر پہنچنا، مناسب لباس پہننا، میانہ روی سے مشروبات پینا اور تصاویر صرف اجازت کے بعد شیئر کرنا۔

یہ منفرد رجحان شادی کے تجربات کو وسعت دے رہا ہے اور جوڑوں کو معاشی فائدہ بھی پہنچا رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ ٹرینڈ دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو سکتا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا

ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو  اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار  پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران  دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز  پر حملہ کردیا۔

کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو  اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ چیمپئن شپ کے آغاز  سے اب تک کتوں کے حملوں کا پانچواں واقعہ ہے۔

اس سے قبل  ایک سکیورٹی گارڈ اور  دو بھارتی شہری بھی کتوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • پابندیوں کی بحالی کا مطلب ایران کیساتھ سفارتکاری کا خاتمہ نہیں، فرانس
  • پیرس سمیت پورے فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
  • ڈسکہ قتل کیس میں شریک ملزم ضمانت
  • مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • رنبیر کپور سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا، عالیہ بھٹ نے بتا دیا
  • دبئی: جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ، پاکستانی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی
  • بلوچستان ، خشخاش کی نقل و حمل، خرید و فروخت پر پابندی عاید