سوات میں سیلاب سے تباہی، اسکول پرنسپل کی حاضر دماغی نے 936 بچوں کی جانیں بچالیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سعید احمد نے کہا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب کے باعث متاثر ہو نے والے اسکول کی فوری بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے منگلور میں سیلاب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بھی شدید متاثر ہوا تاہم اسکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی کے باعث سیکڑوں بچوں کی جانیں بچ گئیں۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول منگلور کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے ہوئے کہا کہ جس دن سیلاب آیا اس دن صبح قریبی ندی میں اچانک پانی کے بہاؤں میں اضافہ ہوگیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے تمام اساتذہ کو حکم دیا کہ بچوں کو چھٹی دی جائے، اس دوران پانی اسکول میں بھی داخل ہوا اور اسکول کی بیرونی دیوار گرگئی۔ تاہم ہیڈ ماسٹر کے بروقت ایکشن سے اسکول میں زیر تعلیم تمام 936 بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
سعید احمد نے کہا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب کے باعث متاثر ہو نے والے اسکول کی فوری بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیلاب سے
پڑھیں:
سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز
سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، الیکٹرک بسوں میں خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے سفر مفت ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہوتا پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔ مجھے معلوم ہوا کہ کے پی میں کلاڈ برسٹ سے پانچ سو بندے جاں بحق ہوئے میں نے تھائی لینڈ سے علی امین گنڈاپور کو کال کی اور پوچھا کہ پنجاب آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟ مگر آج آفت ہم پر آئی پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، جب ہماری امدادی کارروائیاں پنجاب میں جاری تھیں تو پریس کانفرنس میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے کہا جارہا تھا کہ عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگی؟ جب عوام کی خدمت کی نیت ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی، کے پی کے عوام بھی ہمارے عوام ہیں مگر گمراہ کرکے لوگوں کو پنجاب کے خلاف نکالا گیا یہ عصبیت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جسٹس نعیم ،جسٹس شکیل ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جسٹس نعیم ،جسٹس شکیل پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم