data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: یورپ کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، صحت کے ہنگامی انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور سوئس پاور پلانٹ میں ایک جوہری ری ایکٹر بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ کے بیشتر حصوں میں موسم گرما کی شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے نتیجے میں اسپین میں چار، فرانس میں دو اور اٹلی میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسپین میں حکام نے بتایا کہ ایک دن قبل کاتالونیا میں لگنے والی جنگل کی آگ سے دو افراد ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ، ایکسٹریماڈورا اور کورڈوبا میں بھی گرمی کی لہر سے متعلقہ اموات کی اطلاع دی گئی ہے، فرانس کے وزیر توانائی نے بھی گرمی سے منسلک دو اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ 300 سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اٹلی نے اپنے 18 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ جرمنی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے (ANSA) کے مطابق، سارڈینیا کے ساحل پر گرمی کے باعث 60 سال سے زائد عمر کے دو افراد الگ الگ واقعات میں ہلاک ہوئے۔

موسمیاتی پیش گوئی کرنے والی کمپنی میٹیو فرانس نے بتایا کہ وسطی فرانس کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ برقرار ہے، فرانس کی وزیر صحت و خاندانی امور، کیتھرین وٹرین نے خبردار کیا کہ آبادی کے کمزور طبقے کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور حکام کو چوکس رہنا چاہیے۔

ترکیہ، جس نے اس ہفتے کے شروع میں کئی محاذوں پر جنگلات کی آگ کا مقابلہ کیا تھا اور تقریباً 50 ہزار افراد کو عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور کیا تھا، نے اطلاع دی ہے کہ وہاں لگنے والی آگ پر بڑے پیمانے پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اسپین کے کاتالونیا کے علاقے میں منگل کو لگنے والی آگ نے کئی فارموں کو تباہ اور تقریباً 40 کلومیٹر کے علاقے کو متاثر کیا، تاہم حکام نے بعد میں اس پر قابو پانے کا دعویٰ کیا تھا۔

اٹلی، فرانس اور جرمنی نے غیر مستحکم ماحول میں حد سے زیادہ گرمی کی وجہ سے شدید طوفانوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے، پیر کی دیر رات فرانسیسی الپس میں شدید طوفان مٹی کے تودے گرنے کا باعث بنا، جس سے پیرس اور میلان کے درمیان ریل ٹریفک متاثر ہوئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افراد ہلاک

پڑھیں:

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور کی تحصیل صدر کے علاقے میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پہلا واقعہ فتح پور کے غازی پور تھانہ علاقے میں پیش آیا ، جہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم دیش راج آسمانی بجلی گرنے سے موقع ہی پر اپنی جان سے دھو بیٹھا۔ دیش راج سیمور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے لیکن راستے میں تیز بارش آنے پر وہ ایک درخت کے نیچے رک گئے۔ اسی دوران بجلی گر گئی۔ دوسرا واقعہ اسوتھر تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں پرائمری اسکول کے پیچھے جنگل میں اپنے مویشی چرا نے والے 2نوجوان نیرج گپتا، کلو گپتا اور ان کا ساتھی وپن رائے داس آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے۔تیسرا واقعہ ضلع میں لالولی کے دتولی گاؤں میں رونما ہوا جہاں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں
  • پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج نے سرحدی علاقے میں بکریوں کو ہلاک و زخمی کر دیا
  • اسرائیل نے فلسطینیوں کو ان کے گھر جانے سے روک دیا، سخت انتباہ جاری
  • یورپ میں سیاہ فام تارکین وطن کی شناخت اور حقوق کی جنگ
  • فلپائن: زلزلے میں 72 افراد ہلاک، 20 ہزار زیادہ بے گھر
  • پیرس سمیت پورے فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
  • بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک
  • ایتھوپیا میں زیر تعمیر عمارت گرگئی: 36افراد ہلاک،200زخمی
  • برطانیہ؛ یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی