وزیر ریلوے کی اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اٹلی کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے فروغ کے لیے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید اور موثر بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، جو نہ صرف ثقافتی اور تجارتی سطح پر مضبوط ہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور تعاون کی علامت بھی ہیں۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ ان تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں اور تجربات کے تبادلے پر کام کیا جائے گا۔ملاقات میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مسافر سروسز میں بہتری، اور فریٹ نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اٹلی کی جانب سے فراہم کردہ جدید ترین ریلوے ٹیکنالوجی، سسٹمز، اور تربیتی پروگراموں سے پاکستان کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، خاص طور پر اس کے مسافر اور مال برداری کے شعبے میں۔دونوں فریقین نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ وزیر ریلوے نے اس موقع پر اٹلی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ پاکستان اپنے ریلوے نیٹ ورک کی بہتری کے لیے اٹلی کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے شعبے میں وزیر ریلوے کہ پاکستان ریلوے کے اٹلی کی اٹلی کے کو مزید
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔