’اٹلی بارڈر سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون کریگا‘ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی کی ملاقات ہوئی ، جس میں محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں اطالوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ بارڈر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اطالوی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ملاقات میں کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، بچوں اور خواتین سمیت 26 شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے 5 لڑاکا طیارے تباہ کئے،پہلے دن سے بھارت کے خطرناک عزائم سے دنیا کو آگاہ کر رہے تھے، خطے کی صورتحال کو خراب کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے ۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی، سکیورٹی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ اٹلی کے ساتھ سکیورٹی، انسداد منشیات و انسانی سمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے انسداد دہشتگری، انسانی سمگلنگ اور انسداد منشیات میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہمارا اولین ہدف ہے۔
تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی
اٹلی کے وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام میں پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ دونوں ممالک نے منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان اور اٹلی کے مابین منشیات کی روک تھام کے لیے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں، پچھلے سال 3000 سے زائد غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد اور 500 سہولت کار پکڑے جا چکے ہیں ۔
جرمنی کو نیا چانسلر مل گیا، مزر دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں کامیاب
اٹلی اور پاکستان کے مابینٹرانز نیشنل جرائم کے ضمن میں ڈیکلریشن اور مائیگریشن اور لیبر موبیلٹی پر ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ نے محسن نقوی اٹلی کے
پڑھیں:
بھارت کو پہلگام واقعے کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے: محسن نقوی
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلگام واقعے کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔
دوحہ میں محسن نقوی نے قطری ہم منصب خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاض پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو...
محسن نقوی نے علاقائی صورتِ حال پر قطر کے وزیرِ داخلہ کو بریف کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے، دنیا کے سامنے واقعے کی حقیقت آنی چاہیے کہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے۔