ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26معصوم پاکستانی شہیدہوئے،ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، پاکستان کا حوصلہ ناقابل شکست ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وہ آج اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رات کی تاریکی میں وار کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔
وزیر داخلہ نے شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔