مکتوب خادم کے عنوان سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میری جان سے پیاری میری بڑی بہن صاحبہ..ان کے محترم خاوند..میرے عالم فاضل بھانجے..اور ان کی اہلیہ..اور میری پیاری عالمہ فاضلہ بھانجی.....ہمارے درینہ یار بھائی حذیفہ اور ان کی والدہ محترمہ..مزید دو پیارے ساتھی جاں بحق ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی کے دوران کیے گئے فضائی حملوں میں بہاولپور میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود ازہر کے خاندان کو مرکز عثمان و علی اور مسجد سبحان اللہ میں نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے مولانا مسعود ازہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے خاندان کے دس افراد کو آج رات اکٹھے یہ سعادت نصیب ہوئی.

....پانچ تو معصوم بچے..جنت الفردوس کے پھول..میری جان سے پیاری میری بڑی بہن صاحبہ..ان کے محترم خاوند..میرے عالم فاضل بھانجے..اور ان کی اہلیہ..اور میری پیاری عالمہ فاضلہ بھانجی.....ہمارے درینہ یار بھائی حذیفہ اور ان کی والدہ محترمہ..مزید دو پیارے ساتھی....یہ کُل چودہ خوش نصیب..یقینی زندہ سلامت اللہ تعالی کے مہمان بن گئے۔ واضح رہے مولانا مسعود ازہر سوشل میڈیا کے ذریعے مکتوب خادم کے عنوان سے پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم  *مَالِکُ المُلک کے مہمان*  السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..  اللہ تعالی فرماتے ہیں...شہداء زندہ ہیں..اللہ تعالی ان کے میزبان..اور وہ اللہ تعالی کے لاڈلے مہمان...میرے خاندان کے دس افراد کو آج رات اکٹھے یہ سعادت نصیب ہوئی.....پانچ تو معصوم بچے..جنت الفردوس کے پھول..میری جان سے پیاری میری بڑی بہن صاحبہ..ان کے محترم خاوند..میرے عالم فاضل بھانجے..اور ان کی اہلیہ..اور میری پیاری عالمہ فاضلہ بھانجی.....ہمارے درینہ یار بھائی حذیفہ اور ان کی والدہ محترمہ..مزید دو پیارے ساتھی....یہ کُل چودہ خوش نصیب..یقینی زندہ سلامت اللہ تعالی کے مہمان..... 
  بزدل مودی نے معصوم بچوں، باپردہ خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا..غم اور صدمہ..اتنا ہے کہ ناقابل بیان..مگر نہ افسوس ہے نہ مایوسی..نہ خوف ہے اور نہ پسپائی...بلکہ بار بار دل میں آتا ہے کہ..میں بھی اس ”چودہ رکنی“ خوش نصیب قافلے میں شامل ہوتا.....مگر اللہ تعالی سے ملاقات کا وقت بہت پکا ہے..وہ آگے پیچھے نہیں ہو سکتا..ہمارے ایک گھر میں کل چار بچے تھے..سات سال سے تین سال تک کے..وہ چاروں اکٹھے جنت میں جا بسے..اُن کے والدین اکیلے ہو گئے..مگر یہ ”قرون اولیٰ“ جیسی سعادت ان کو ہی ملتی ہے..جن سے اللہ تعالی پیار فرماتا ہے..ان کے جانے کا یہی وقت مقرر تھا..مگر رب کریم نے ان کو موت نہیں..زندگی عطاء فرما دی..”مُودی“ کے اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیئے..اب کوئی وہاں رحم کی امید نہ رکھے..جامع مسجد سبحان اللہ کے بمباری سے شہید ہونے والے گنبد....کا قہر و غضب دشمنوں پر ایسا برسے گا کہ..ان کی نسلیں بھی ان شاءاللہ اسے یاد رکھیں گی..... آج چار بجے...اس بلند نصیب قافلے کی نماز جنازہ....بہاولپور میں ادا کی جائے گی....ایمان، غیرت اور مغفرت کے اس موقع سے کوئی محروم نہ رہے.. والسلام خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا مسعود ازہر اللہ تعالی اور ان کی

پڑھیں:

لکی مروت،فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق

لکی مروت (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

وانڈہ شاہ مدو میں فائرنگ سے دو نوجوان شاکر اللہ اور انشاء اللہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کو دفعہ 302 کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔

دوسرا واقعہ گنڈی خان خیل میں پیش آیا جہاں گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ لاش کی شناخت سعید الرحمان کے نام سے ہوئی جو کوٹکا سردار کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سرائے نورنگ اسپتال منتقل کردیا، اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت،فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق
  • قیام پاکستان کے دوران لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا:  عبدالخبیر آزاد
  • پتوکی، زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور بیٹا جاں بحق، دو بچوں کی حالت تشویشناک
  • بنگلا دیش میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان؛ طلبا کا جشن
  • سی ڈی اے آئندہ سال 76 ملازمین کو مفت حج پر بھیجے گا
  • جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 شہید
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید
  • بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے، مولانا ہدایت الرحمان
  • بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے: مولانا ہدایت الرحمٰن