بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے عام شہریون کو نشانہ بنایا اور جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں دہشت گردوں کے کیمپ نہیں تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عالمی نشریاتی اداروں اسکائی نیوز، ٹی آر ٹی ورلڈ اور بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملہ کیا، پاکستان بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے، نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت حملہ کرے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے جارحیت میں پہل کبھی نہیں کی لیکن ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں دہشت گردوں کے کیمپ نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ان علاقوں کا دورہ کرایا جن کے بارے میں بھارت کا الزام تھا کہ وہاں دہشت گردوں کے کیمپ ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، پہلگام کا علاقہ لائن آف کنٹرول سے 200 کلو میٹر دور ہے، پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہم اپنے مغربی علاقوں اور سرحدوں پر دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 90 ہزار جانیں قربان کی ہیں، جعفر ایکسپریس واقعہ رونما ہوا تو بھارت نے اس کی مذمت تک نہیں کی، بھارت خود دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا میں سکھوں کا قتل عام کیا، ہمارے پاس بھارت کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، کلبھوشن یادیو بھارت کا نیول آفیسر ہے جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، وہ پاکستان کے پاس بھارت کے خلاف ایک ٹھوس ثبوت ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کا ضامن ہے، ہم دہشت گردوں اور دنیا کے درمیان ایک دیوار ہیں، پاکستان آج بھی دہشت گردوں کے خلاف جانوں کی قربانیاں دے رہا ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے، پاکستان کو کسی سے کمتر نہ سمجھا جائے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، ہم بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر کئی ممالک کے سفرا سے ملاقات کی اور عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، پاکستان نے کبھی جارحیت میں پہل نہیں کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا کا کہنا تھا کہ عطا اللہ تارڑ دہشت گردوں کے کہا کہ بھارت اللہ تارڑ نے نے کہا کہ بھارت نے بھارت کے کے خلاف
پڑھیں:
خیبر میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے خلاف 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ دو سار میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، وہاں کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد خودکش دھماکوں اور دیگر سنگین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک افغان شہری بھی شامل ہے، ہلاک دہشت گرد نعیم چمکنی جو خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ بھی اس کارروائی میں مارا گیا۔(جاری ہے)
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد کمانڈر فضل نور ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ دہشت گرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا، علاقے میں بھاری نفری تعینات کرکے سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔
دوسری طرف صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہناتھاکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، مارے جانے والے یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا۔