بلوچستان کے علاقے مچھ میں بھارتی آلہ کار کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جہاں مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7 بہادر جوان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں کراچی کے 42 سالہ صوبیدار عمر فاروق، کرک کے 28 سالہ نائیک آصف خان، اورکزئی کے 28 سالہ نائیک مشکور علی، لکی مروت کے 26 سالہ سپاہی طارق نواز، باغ کے 28 سالہ سپاہی واجد احمد فیض، کرک کے 22 سالہ سپاہی محمد عاصم اور کرک کے 28 سالہ سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستانی سرزمین پر کام کرنے والی اس کے پراکسیز کے مذموم عزائم کو بہادر سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاکستان کی بہادر قوم انشاء اللہ شکست دے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بھارتی پراکسی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.

بہادر جوان دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کے ہروقت تیار ہیں. ایسی بزدلانہ کارروائیوں سےہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں. ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی پراکسی بلوچ لبریشن آرمی کے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے واقعے کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور بہادر جوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔آصف علی زرداری نے صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں. دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔صدر آصف زرداری نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ نام نہاد بی ایل اے بھارتی ایما پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے.بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی. قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، پوری ریاست سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پاک فوج کے بی ایل اے کے 28 سالہ نے کہا کہ کے مطابق شہدا کو ایس پی

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار