اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنیکی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ امن کے دشمنوں کیخلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ نام نہاد کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے بھارتی ایما پر کیا گیا۔ ایک منظم ریاست مخالف حملہ ہے۔ جس کا مقصد بلوچستان میں بدامنی پھیلانا اور عوام کے حوصلے پست کرنا ہے۔ لیکن قوم اور سکیورٹی ادارے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں پاک فوج کے سات جوانوں کی شہادت ایک عظیم قربانی ہے۔ جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی، اور ایسے عناصر کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا جو معصوم جانوں سے کھیلتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری ریاست سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انکا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ یہ قربانیاں ہماری آزادی، خود مختاری اور پرامن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں اور صوبے میں قیام امن کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

 شمالی وزیرستان: دراندازی ناکام‘ افغان بارڈر فورس اہلکار اہم دہشتگرد  سمیت 4خوار ج ہلاک  

پشاور‘ باجوڑ‘ شمالی وزیرستان ‘اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ‘ بیورو رپورٹ‘خبر نگار خصوصی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 4خوارج ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپی کے  کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے  دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مؤثر اور کامیاب آپریشن کیے۔ بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے قریب ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، مؤثر اور درست نشانے پر مبنی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تھا۔ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت خارجی قاسم کے نام سے ہوئی جو افغان ناد اور افغان بارڈر پولیس کا اہلکار تھا۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک اور دہشت گرد خارجی اکرام الدین عرف ابو دجانہ کو ہلاک کیا، جو افغان شہری تھا۔ دوسری جانب  ڈسٹرکٹ پولیس  افسر شمالی وزیرستان وقار خان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کوثر باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشتگرد ضیاء الدین عرف ابراہیم ادریس کو ہلاک کر دیا۔ وہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔ وہی پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کے مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث تھا۔پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعہ سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رپورٹ تیار کر لی۔ 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، سرفراز بگٹی
  • قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل
  • قلات میں سکیورٹی فورسز  کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست کا سامنا
  •  شمالی وزیرستان: دراندازی ناکام‘ افغان بارڈر فورس اہلکار اہم دہشتگرد  سمیت 4خوار ج ہلاک  
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چلتن گھی مل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چلتن گھی مل کیخلاف اقدامات کی ہدایات