2025-11-05@06:18:30 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«سیکیورٹی فورسز کی گاڑی»:
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے خودکش حملے کےلیے تیار کی گئی گاڑی تباہ کردی اور 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ تباہ کن حملے کو ناکام بنایا گیا۔ دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی تیاری کی اطلاعات ملی تھیں۔سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بروقت...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جہاں خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کی جارہی تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ یہ کارروائی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری مسلسل انسداد دہشتگردی مہم ’عزمِ...
پشاور(نیوز ڈیسک)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پر فائر کرکے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن...
وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے شہید میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دہشت گردوں کا مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 فوجی جوان شہیدبھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملک...
مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز کی کوئیک رسپانس ٹیم پر حملے میں ایک افسر سمیت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی سماء نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں مزید 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ متعلقہ حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے...
لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خوفناک دھماکا ہوا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں لکی مروت کے علاقے وانڈہ سیمو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کا لگتا ہے، پولیس اور فورسز کی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی، دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ناروے کپ 2025: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بین الاقوامی میدان میں اترنے کو تیار
بلوچستان کے علاقے مچھ میں بھارتی آلہ کار کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جہاں مچھ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی...
6 مئی 2025 کو، بھارتی پراکسی، کالعدم ’بلوچ لبریشن آرمی‘ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں پاک سرزمین کے 7 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں صوبیدار عمر فاروق، 42 سال؛ رہائشی کراچی، نائیک آصف خان، عمر 28 سال؛ رہائشی ضلع کرک، نائیک مشکور علی عمر 28 سال؛ رہائشی ڈسٹرکٹ اورکزئی، سپاہی طارق نواز عمر 26 سال؛ ضلع لکی مروت، سپاہی واجد احمد فیض 28 سال؛ ضلع باغ کا رہائشی، سپاہی محمد عاصم عمر 22 سال؛ رہائشی ضلع کرک اور سپاہی محمد کاشف خان عمر 28 سال؛ ضلع کوہاٹ شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آج 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں، کالعدم ’بلوچ لبریشن آرمی‘ نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی ) سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جام شہادت نوش کرنےو الوں میں صوبیدار عمر فاروق (عمر 42 سال؛ ساکن کراچی)، نائیک آصف خان (عمر 28 سال؛ ساکن ضلع کرک)، نائیک مشکور علی (عمر 28 سال؛ ساکن ضلع اورکزئی)،...
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ ہنہ اوڑک نوید اختر نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کی کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے...
کوئٹہ: نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ریاست منی پور میں شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کے پہلے ہی روز کوکی قبیلے کے مشتعل افراد نے سینٹرل سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے اندر مسلح اہلکار موجود تھے۔ این دی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں ابھی صدارتی راج نافذ ہے تاہم طویل عرصے بعد شہریوں کو آزادانہ طور پر نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے اندر سے اس حملے کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور اس سے سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتعل شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور گاڑی کے شیشے...
بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قومی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنئی گئی ہے جبکہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے تھے۔
کوئٹہ: جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/reel/486486974529963 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
