بھارتی حملہ، محکمہ داخلہ میں ہنگامی اجلاس، ’’وار بُک‘‘ کے تناظر میں اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ نورالامین مینگل نے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب میں سکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں ’’وار بک‘‘ کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبہ بھر میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج 7 مئی کو بند رہیں گے، آج 7 مئی کو شیڈول کیے گئے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کا مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
صوبہ بھر میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم ایکٹیویٹ کیا گیا ہے جبکہ شہری دفاع کیلئے شیلٹرز کے تعین اور انہیں فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں اور مواصلاتی لائنوں کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ ادھر چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ نورالامین مینگل نے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب بھر کے کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائیگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نورالامین مینگل نے سیکرٹری داخلہ داخلہ پنجاب محکمہ داخلہ کنٹرول روم گیا ہے گئی ہے
پڑھیں:
محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاپنے پیغام میں کہاکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے