پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی جانب سے دی گئی معلومات پر یہ کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دو اہم کارندوں، شفیع اللہ اور خورشید، کو پشاور کے وزیرستان پلازہ، صدر میں واقع ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ  یہ ایجنٹ نہ صرف افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی بھیجنے میں ملوث تھے بلکہ کابل سے سعودی عرب تک اسمگلنگ نیٹ ورک بھی چلا رہے تھے، ملزمان شہریوں سے ویزا فراڈ کے نام پر بھاری رقوم بٹور چکے تھے اور پہلے بھی تھل اور ہنگو میں چھاپوں کے دوران گرفتاری سے بچ چکے تھے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ ملزمان کے پاس سے 15 پاکستانی پاسپورٹ، موبائل فونز سے پاسپورٹس سے متعلق خفیہ ڈیٹا، ویزا جعلسازی اور انسانی اسمگلنگ کے مزید شواہدملیں ہیں، ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پہلے ہی پشاور زون میں انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے

پڑھیں:

لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار

لاہور:

ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار