وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران مئی 7، 2025 کو اسلام آباد میں دستخط شدہ مزدوروں کی نقل و حرکت اور ہجرت کے معاہدے (MoU) کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں وزیروں نے 15 ستمبر کو روم میں ہونے والے اس کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی کے لیے باہمی مفاد پر مبنی تعاون جاری رکھا جائے گا۔گفتگو میں باقاعدہ لیبر چینلز کو بڑھانے، بیرون ملک جانے سے پہلے تربیت اور سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرنے، پروفیشنل ٹریننگ اور اٹلی میں انٹرن شپس کے مواقع پر بات ہوئی۔(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے آسان اور مؤثر ویزہ نظام پر بھی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنی اطالوی ہم منصب کو اٹلی کے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا اور محترمہ کالدیروں کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ پاکستان ایک ایسا مرکز ہے جہاں مخصوص کاموں کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہے جو اٹلی کی لیبر مارکیٹ کے لیے موزوں ہے۔اطالوی وزیر محنت نے اٹلی میں تقریباً 3 لاکھ پاکستانیوں کی اٹلی کی معیشت اور ترقی میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پل ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کی دعوت کو خوشی سے قبول کیا اور کہا کہ وہ سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ آئیں گی۔
ملاقات اس عزم کے ساتھ ختم ہوئی کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ روایتی طور پر بہترین تعلقات اور تعاون سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے اور وہاں سیلابی صورت حال کے بعد ریلیف سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی فنڈز کی فراہمی کے عمل پر بات کی۔
مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
انہوں نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ خطہ بے پناہ قدرتی حسن اور سیاحت سے وابستہ ترقی کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر خزانہ نے زور دیا کہ سرمایہ کاری ذمہ دارانہ انداز میں کی جائے، تعمیراتی قوانین اور ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بالخصوص فضلے اور پانی کے نظم و نسق میں تاکہ مقامی ماحولیاتی نظام محفوظ رہے۔
انہوں نے گلگت بلتستان حکومت کو نئی آمدنی کے ذرائع تلاش کرنے اور ہوائی اڈوں و سڑکوں کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی پر توجہ دینے کی ترغیب دی تاکہ بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے پیکیج ٹورزم کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ
وزیر اعلیٰ گلبر خان نے وفاقی وزیر کو خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نمایاں ٹریفک دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ گلگت ایئرپورٹ کو بھی بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے جس سے سیاحت مزید بڑھے گی۔
وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 اضلاع میں عملے میں اضافہ کر رہی ہے اور جی بی سیکریٹریٹ میں سینئر افسران کے لیے کیریئر میں بہتری کے مواقع فراہم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حاجی گلبر خان سینیٹر محمد اورنگزیب وزیر اعلٰی گلگت بلتستان وفاقی وزیر خزانہ و محصولات