مزید 49 تارکین وطن کو اطالوی بحریہ کے جہاز کے ذریعے البانیہ پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) اطالوی حکام کے مطابق ان کے ایک بحری جہاز کے ذریعے منگل کو ان 49 تارکین وطن کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر انہیں البانوی بندرگاہ شینگجن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن ماضی میں دو بار اپنی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے بعد اب تیسری بار یہ کوشش کر رہے تھے کہ ان کی پناہ کی درخواستوں پر البانیہ کے خصوصی مراکز میں کارروائی شروع ہو جائے۔
ماضی میں بھی اطالوی حکام کی طرف سے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔تارکین وطن کی قومیت
اطالوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی قومیت کی وضاحت کیے بغیر یہ کہا کہ اُن تارکین وطن کو البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ کے شمال مغرب میں 66 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شینگجن بندرگاہ پہنچا دیا گیا ہے جن کی درخواستوں کو پہلے دو بار اطالوی عدالت کی طرف سے رکاوٹوں کا سامنا رہا تھا۔
(جاری ہے)
دریں اثناء اطالوی میڈیا نے کہا کہ البانیہ کی بندرگاہ پہنچا دیے گئے تارکین وطن کا تعلق بنگلہ دیش، مصر، آئیوری کوسٹ اور گیمبیا سے ہے۔تارکین وطن بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، یونیسیف
مقامی میڈیا نے مزید بتایا کہ 5 تارکین وطن جن میں سے دو بنگلہ دیشی، دو گیمبیئن اور ایک آئیوری کوسٹ کا باشندہ ہے، کو اٹلی لے جایا جائے گا کیونکہ ان میں سے چار نابالغ ہیں اور پانچواں شخص کسی ''کمزوری‘‘ کا شکار ہے ۔
اس بارے میں تاہم مزید تفصلات نہیں دی گئیں۔ماضی میں کیا ہوا
ان تارکین وطن کو ماضی میں البانیہ میں اپنے کیس کی پروسیسنگ میں ناکامی کا سامنا رہا۔ یہ واقعات گذشتہ برس اکتوبر اور نومبر میں اس وقت رونما ہوئے جب اطالوی ججوں نے البانوی مراکز میں پناہ گزینوں کے دو چھوٹے گروہوں کی حراست کی منظوری سے انکار کر تے ہوئے کہا تھا کہ تارکین وطن کے آبائی ممالک اتنے محفوظ نہیں ہیں کہ وہ انہیں مراکز سے واپس بھیجنا جائے اور وہ وہاں محفوظ ہوں۔
انسانی اسمگلنگ، یونان میں ایک اور پاکستانی ہلاک
کیس یورپی عدالت انصاف میں
یہ مقدمات یورپی عدالت انصاف کو بھیجے گئے تھے، جس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایسے پناہ گزین جن کے آبائی وطن ان کے لیے محفوظ نہ ہوں، ان کی پناہ کی درخواستوں کو ''فاسٹ ٹریک پروسیجر‘‘ یا تیز رفتار طریقے سے نہیں گزارا جا سکتا۔ یورپی عدالت میں اس کیس کی سماعت 25 فروری کو ہو گی۔
عدالتی فیصلے کے بعد البانیہ میں غیرفعال ہو جانے والے دو مہاجر مراکز کی بابت اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ انہیں دوبارہ متحرک بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ جارجیا میلونی کے اس موقف کو جزوی طور پر دسمبر کے آخر میں اٹلی کی اعلیٰ ترین عدالت کے ایک فیصلے سے تقویت ملی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ کرنے میں کہ کون سے ممالک محفوظ ہیں اطالوی جج حکومتی پالیسی کا متبادل نہیں پیش کر سکتے۔
اٹلی میں کشتی کے ملبے سے چھ تارکین وطن کی لاشیں برآمد
تاہم اٹلی کی اعلیٰ ترین عدالت کا یہ فیصلہ اٹلی کی نچلی عدالتوں کو اس بارے میں کوئی مجموعی پالیسی ترتیب دینے کی بجائے ہر کیس کو الگ الگ جانچنے کی اجازت دیتا ہے۔
نومبر 2023 ء کا معاہدہ
اٹلی اور البانیہ کے مابین نومبر دوہزار تیئیس میں جو معاہدہ طے پایا تھا،اس کے تحت اطالوی کوسٹ گارڈز کے ہاتھوں بحیرہ روم میں پکڑے گئے 3000 تک تارکین وطن کو ماہانہ بنیادوں پر البانیہ میں قیام فراہم کرنے اور اٹلی میں پناہ کے حصول کی ممکنہ اجازت یا ملک بدری کے فیصلے تک انہیں وہیں رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
اٹلی نے اُن تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جن کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور کر لی گئی ہو، تاہم ایسے تارکین وطن جن کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہو جائے، انہیں البانیہ ہی سے ان کے آبائی ملک روانہ کرنے پر زور دیا ہے۔اٹلی کا تارکین وطن کو البانیہ کے مراکز میں رکھنے کا منصوبہ
اٹلی کی طرح تارکین وطن کی بڑی تعداد میں آمد کا سامنا کرنے والے چند دیگر ممالک نے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی رہائش کی یورپی یونین کی رکن ریاست سے باہر کے کسی ملک میں ''آؤٹ سورسنگ‘‘ سے متعلق معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس معاہدے پر یہ کہہ کر تنقید کی ہے کہ یہ تارکین وطن کے لیے ایک خطرناک فیصلہ ہوگا۔گزشتہ سال 66,317 تارکین وطن اٹلی پہنچے جو کہ اُس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 58 فیصد کم تعداد تھی۔ اطالوی وزارت داخلہ کے مطابق پچھلے سال آنے والے تارکین وطن میں سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیش سے آنے والوں کی تھی اس کے بعد شام ، تیونس اور مصر سے اٹلی پہنچے تھے۔
ک م / ع ت(اے پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پناہ کی درخواستوں تارکین وطن کی تارکین وطن کو البانیہ کے
پڑھیں:
چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ
چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :جمعرات کی شام 5 بجکر 17 منٹ پر شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز لے جانے والے لانگ مارچ-2 ایف یاؤ-20 کیریئر راکٹ کو جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا اور تقریباً 10 منٹ بعد شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ خلابازوں کی خیریت کے ساتھ یہ لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی ۔
یہ مشن چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا خلائی اسٹیشن کی ایپلی کیشن اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد پانچواں انسان بردار مشن اور اس منصوبے کے قیام کے بعد سے پینتیسواں مشن ہے۔اب تک چین کے کل26 خلاباز 41 بار فلائٹ مشن انجام دینے کے لیے خلا میں داخل ہو چکے ہیں۔یہ مشن کیریئر راکٹوں کی لانگ مارچ سیریز کی پانچ سو اکترہویں (571) پرواز اور شینزو خلائی جہاز کی بیسویں پرواز بھی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ مصنوعی ذہانت کن تین شعبوں میں کام کرنے والوں کی نوکری نہیں کھا سکتی؟ بل گیٹس کا انکشاف ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا، کتنی دولت کا مالک ہے؟ چاند پر قدیم ترین ٹکراؤ 4.25 ارب سال قبل ہوا تھا، چینی میڈیا ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم