روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)اٹلی کے ساحل کے قریب 2 کشتیاں ڈوب گئیں، حادثے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کے عالمی ادارے اور عالمی ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ جنوبی اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں 60 افراد کو بچالیا گیا ہے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیبیا سے روانہ ہونے والی 2 مختلف کشتیوں میں مجموعی طور پر 95 افراد سوار تھے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت  دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نجی اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سلمیٰ کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ حادثہ منی بس کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے منی بس کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ متوفیہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔تاہم، پولیس فرار ہونے والے ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔

شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ منصور کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے عرفان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا آفتاب عباسی نے بتایا کہ حادثے موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا آرام باغ ہمدرد دواخانہ کے قریب  ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا بزرگ شہری دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 75 سالہ اقبال کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی؛ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • اٹلی میں 20 لاکھ افراد کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف تاریخی احتجاجی مارچ
  • اٹلی؛ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے
  • یورپ میں سیاہ فام تارکین وطن کی شناخت اور حقوق کی جنگ
  • شکارپور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے سوئے مزدوروں کو روند دیا، 7 جاں بحق
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
  • جامشورو، کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، ڈاؤن ٹریک بند
  • اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
  • لسبیلہ، مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق