والد اور بھائی نے متعدد پر جنسی استحصال کیا؛ اسرائیلی وزیر کی بیٹی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی نے جنسی استحصال پر اٹلی میں والدین اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شوشانہ اسٹروک اسرائیلی بستیوں اور قومی مشنز کی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی ہیں۔
شوشانہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ مجھے والدین اور بھائی کی جانب سے جنسی حملوں کا سامنا رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کافی عرصے تک اس اذیت کو برداشت کرنے اور کسی فیصلے پر پہنچنے تک بہت ڈپریشن میں رہی تھی۔
شوشانہ نے کہا کہ میں اٹلی میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگا کردیا ہے اور اب میں کچھ پُرسکون محسوس کر رہی ہوں۔
بیٹی کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک یا اہل خانہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اٹلی پولیس کی جانب سے بھی اس مقدمے پر تاحال کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 4857 جوڑوں کی باعزت رخصتی
بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 9 ماہ میں 66 پروقار تقریبات کی گئیں جس میں 4857 مستحق جوڑوں کی باعزت رخصتی کروادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تین مراحل میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
فیز 1 میں 25 اجتماعی شادیوں کی کامیاب تقریبات منعقد کی گئیں۔ فیز 2 میں مزید 23 پروگراموں کا بہترین انتظام کیا گیا جبکہ فیز 3 میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ہی اب تک 18 اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی خان میں مجموعی طور پر 204 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ تینوں فیزز میں بھکر اور مظفرگڑھ بھی 200، 200 اجتماعی شادیوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔
جھنگ میں 169 اور خانیوال میں 139 شادیوں کا بہترین انتظام کیا گیا۔