پاکستان کے دیہاتی بہن بھائی نے اٹلی کی معروف یونیورسٹی کی اسکالرشپ کیسے حاصل کی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع سبی کے دور افتادہ گاؤں لونی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی، محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 40 سے زائد ممالک کے ہزاروں طلبہ کو شکست دی۔
یہ کہانی عزم اور حوصلے کی ہے۔ ان بہن بھائی نے غربت، قبائلی روایات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ خاص طور پر وجیہہ نے خواتین کی تعلیم کے خلاف موجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔
ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہے کہ محنت اور لگن سے ہر خواب حقیقت بنایا جا سکتا ہے۔
مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹلی اسکالرشپ بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان
پڑھیں:
شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا اور کمپنی کی جانب سے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیری کو پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی اسٹوریج میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر چیری آٹو کے وفد نے صدر زرداری کو کمپنی کی عالمی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹوموبائل پاکستان چین ملاقات