اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا کا نیا کاؤنٹر قائم کر دیا جائے گا، جس کے بعد یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا کی خدمات مزید آسانی سے دستیاب ہوں گی۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ان کاؤنٹرز کے قیام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو بائیو میٹرک تصدیق، شناختی کارڈ کی تجدید، نیکوپ (NICOP) اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں پاکستان آنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

ریفرنڈم میں شرکت کے لیے امریکا اور یورپ بھر سے ہزاروں سکھ کینیڈا پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

“On November 23, the Khalistan referendum vote will take place in Ottawa. A peaceful, democratic, and legal step towards a future Punjab, independent from India’s occupation. Tomorrow, Canada will recognize this.

Come and vote, Singho! This is the time.” https://t.co/PvgVCnx9iD pic.twitter.com/DJZmxIcYxG

— Bikramjit Singh (@SINGH1362777755) September 21, 2025

23 نومبر کی دوپہر کو شروع ہونے والی ووٹنگ میں سکھ، بھارت سے علیحدہ ہونے کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا: خالصتان ریفرنڈم میں سکھوں کی بھرپور تاریخی شرکت

خالصتان ریفرنڈم کی تیاریوں میں مصروف سکھ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے جمہوری طریقے سے آزادی حاصل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خالصتان ریفرنڈم دارالحکومت اوٹاوا سکھ، بھارت کینیڈا

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار
  • ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر جلوہ گر
  • روس کے یوکرینی دارالحکومت کیف پر فضائی حملے، 6 افراد ہلاک
  • ہوشاب میں نادرا آفس کا دوبارہ قیام، عوامی سہولت کی بحالی کا تاریخی اقدام
  • گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہ لگوانے والوں کیلئے بری خبر
  • سب سے زیادہ پاکستانی کس بیرون ملک میں موجود ہیں؟ حیران کن انکشافات
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زیادہ تعداد کون سے ممالک میں ہے؟
  • مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ
  • کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل
  • آرام باغ میں ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ مانگنے کا ڈراپ سین