نادرا نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے جدید کاؤنٹرز کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا کا نیا کاؤنٹر قائم کر دیا جائے گا، جس کے بعد یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا کی خدمات مزید آسانی سے دستیاب ہوں گی۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ان کاؤنٹرز کے قیام کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو بائیو میٹرک تصدیق، شناختی کارڈ کی تجدید، نیکوپ (NICOP) اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں پاکستان آنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب: ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں وڈیو لنک سہولت فراہم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-8
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں عدالتی کارروائیوں کو جدید بنانے اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر پنجاب کی ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں وڈیو لنک سہولت فراہم کردی گئی۔ وکلاء اور صوبے بھر کی عوام کی جانب سے فاضل چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے اس انقلابی اقدام کو سراہا جا رہا ہے، جس سے سائلین کو ان کی دہلیز پر معیاری و فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ فریقین یا وکلاء جن کے مقدمات زیر التوا ہیں، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق وڈیو لنک کی جدید سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلیے ایک فارم استعمال کرتے ہوئے وڈیو لنک سہولت کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔