دنیا کے سب سے طویل معلق پل کی اٹلی میں تعمیر کا آغاز، مکمل کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اٹلی نے بالآخر دنیا کے سب سے طویل لٹکنے والے (معلق) پل کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد ملک کے مرکزی حصے کو جزیرہ سسلی سے جوڑنا ہے۔ 13.5 ارب یورو (تقریباً 15.6 ارب امریکی ڈالر) لاگت کا یہ منصوبہ کئی برسوں سے تاخیر اور تنازعات کا شکار رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی حکومت نے اس عظیم الشان بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب ابتدائی کام رواں سال ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں شروع کردیا جائے گا، جبکہ باقاعدہ تعمیر اگلے سال متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جارجیا میں ’ڈائمنڈ برج‘ کھول دیا گیا
یہ منصوبہ کئی دہائیوں سے سیاسی، ماحولیاتی اور سیکیورٹی خدشات کی بنا پر رکا ہوا تھا۔ ماہرین کو زلزلے، ماحولیاتی تباہی اور جرائم پیشہ تنظیموں (مافیا) کے ممکنہ کردار پر تحفظات تھے۔
تاہم اطالوی وزیر برائے نقل و حمل ماتیو سالوینی نے منصوبے کی منظوری کے بعد اس پل کو مغربی دنیا کا سب سے بڑا بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’تکنیکی لحاظ سے یہ ایک نہایت دلکش انجینئرنگ کا منصوبہ ہے۔ ‘
اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے بھی پل کو عالمی سطح پر انجینئرنگ کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ اٹلی کی ترقی اور جدیدیت کی نشانی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے دریائے برہما پتر پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارت پریشانی کا شکار
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنائے گا بلکہ جنوبی اٹلی میں سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار ملازمتیں بھی پیدا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے بھی اربوں یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
یہ پل میسینا کی کھاڑی پر تعمیر کیا جائے گا، اس کی تکمیل 2032 سے 2033 کے درمیان متوقع ہے۔ مکمل ہونے پر یہ دنیا کا سب سے طویل لٹکنے والا پل ہوگا، جو تعمیراتی دنیا میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اٹلی انفراسٹریکچر جیورجیا میلونی سسلی ماتیو سالوینی معلق پل وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلی انفراسٹریکچر جیورجیا میلونی سسلی معلق پل
پڑھیں:
ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
ہانگ کانگ سپر سکسز 2025 کے نئے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کے مشہور و معروف کرکٹرز ایک منفرد انداز کے مقابلوں میں حصہ لیتے نظر آرہے ہیں۔
پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا ایک کامیاب آغاز کیا ہے۔
رواں سال کے مقابلوں میں ایک بار پھر دُنیا کے دو بڑے حریف، بھارت اور پاکستان، مدِ مقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کو ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکسز 2025 کے پول ’سی‘ میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پچھلے سال کے ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ نہایت سنسنی خیز رہا تھا، جب آصف علی کی دھواں دار اننگز، 14 گیندوں پر 55 رنز، کی بدولت پاکستان نے بھارت کا 120 رنز کا ہدف محض 5 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔
ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث اس میچ نے شائقینِ کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
اب سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ دنیش کارتک کی قیادت میں بھارتی ٹیم کس طرح کا مظاہرہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:
پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ 7 نومبر بروز جمعہ کو ہانگ کانگ کے ٹن کوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12:35 بجے ٹاس کے ساتھ شروع ہوگا، جب کہ پہلا بال ایک بجے پھینکا جائے گا۔
بھارت میں شائقین یہ مقابلہ ’سونی اسپورٹس ٹین 5‘ ٹی وی چینل پر براہِ راست دیکھ سکیں گے، جب کہ آن لائن اسٹریمنگ ’سونی لِو‘ ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں:
یہ منفرد بین الاقوامی ٹورنامنٹ ’کرکٹ ہانگ کانگ، چائنا‘ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظوری حاصل ہے، اس مقابلے میں 8 سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ہانگ کانگ سپر سکسز کو ٹیلی ویژن ناظرین کی دلچسپی اور تفریح کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ 6 کھلاڑیوں پر مشتمل مختصر طرز کا ٹورنامنٹ چھوٹے میدانوں میں کھیلا جاتا ہے، جہاں تیز رفتار بیٹنگ اور بڑے اسکور معمول کی بات سمجھے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں