دبئی میں گزشتہ شب بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ 9ویں بار ایشیا کپ جیت لیا۔ کامیابی کے فوراً بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے بڑی رقم کا کا اعلان کیا۔

بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘3 دھماکے، 0 جواب۔ ایشیا کپ چیمپئنز۔ پیغام پہنچ گیا۔ ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کے لیے 21 کروڑ (بھارتی) روپے انعام۔’

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کا رویہ ہماری نہیں بلکہ کرکٹ کی توہین ہے، سلمان علی آغا

بھارت کی فتح میں نمایاں کردار نوجوان تلک ورما نے ادا کیا جنہوں نے 53 گیندوں پر ناقابلِ شکست 69 رنز بنا کر ہدف کے تعاقب کو ممکن بنایا۔ بھارت نے 147 رنز کا تعاقب مشکلات کے باوجود پورا کیا۔ ورما نے شیوَم دوبے کے ساتھ 60 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ آخر میں رنکو سنگھ کے ساتھ مل کر فتح کا شاندار اختتام کیا۔

اس سے قبل کلدیپ یادیو کے شاندار اسپیل 30 رنز کے عوض 4 وکٹوں نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کر دیا۔ پاکستان نے ایک وقت میں 113/1 کے اسکور کے بعد 146 رنز پر 19.

1 اوورز میں ڈھیر ہو گیا۔ فخر زمان (46) اور صاحبزادہ فرحان (57) نے پاکستان کو شروعات میں مستحکم پوزیشن پر پہنچایا، مگر کلدیپ کے 17ویں اوور میں تین وکٹوں نے میچ کا رخ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم آئی سی سی سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے، راشد لطیف

میدان کے ساتھ ساتھ ماحول بھی خاصا کشیدہ رہا۔ جسپریت بمراہ نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی نقل کی جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک اور میچ بغیر مصافحے کے ختم ہوا اور فاتح ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی