ایل پی جی مزید سستی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اوگرا نے جولائی کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔
قیمت میں حالیہ کمی کے بعد 11.
ریگولیٹری ادارے کے مطابق یہ قیمتیں 30 جون کی شب 12 بجے کے بعد سے نافذالعمل ہوں گی، اور ملک بھر میں ان کا اطلاق یکساں ہوگا۔
ماہ جولائی کے آغاز پر کی گئی یہ کمی عام صارفین کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی کے بوجھ تلے پسے ہوئے عوام کو ریلیف کی اشد ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔