اقوام متحدہ (طاہر محموچوہدری سے)جولائی 2025 ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کرے گا۔ قیام پاکستان کے بعد یہ 12 واں موقع ہے کہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت بطور نان مستقل ممبر پاکستان  کے حصے میں آ رہی ہے۔ 

پاکستان جنرل اسمبلی کے کل 193 ممبران ممالک سے ریکارڈ 182 ووٹ لیکر اگلے 2 سال (2026-2025) کے لیے آٹھویں بار سلامتی کونسل کا ’’غیر مستقل ممبر“ منتخب ہوا تھا۔ 

سلامتی کونسل کے تمام15 (5مستقل اور دس غیر مستقل) ممالک حروف تحجی کے اعتبار سے ایک ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کرتے ہیں۔ رواں سال جولائی کا مہینہ پاکستان کے لیے مختص ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا تیز آندھی، بارش کے دوران حادثات پر اظہار افسوس، نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسیٔ آب کیلئے  اقدامات کا حکم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد مجموعی طور پر بارہویں بار 1 ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کریں گے۔

قبل ازیں ماضی میں پاکستان نے پہلی اور دوسری بار بالترتیب اپریل 1952 اور مارچ 1953 میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب پطرس بخاری نے سلامتی کونسل کی صدارت کی تھی۔ تیسری اور چوتھی بار یہ موقع جنوری 1968 اور مئی 1969 میں ملا۔ جب مستقل مندوب آغا شاہی نے ایک ایک ماہ کے لیے صدارت کی تھی۔  

اکتوبر 1976 میں پانچویں بار اقبال اے۔ اخوند نے صدارت کی۔ جبکہ چھٹی اور ساتویں بار بالترتیب فروری 1984 میں ایس شاہ نواز جبکہ ساتویں اور آٹھویں بار اپریل 1993اور جولائی 1994 میں  اقوام متحدہ میں مستقل مندوب جمشید مارکر نے صدارت کرتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر پیغام جاری

اسی طرح مئی 2003 اور مئی 2004 میں  پاکستان کی جانب نویں اور دسویں بار یہ فریضہ مستقل مندوب منیر اکرم اور خورشید محمود قصوری نے سرانجام دیا۔ 
گیارہویں بار پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت کا موقع 2013 میں ملا۔ جب مستقل مندوب مسعود خاں اور حنا ربانی کھر نے  صدارت کی۔ 

اب جولائی 2025 میں بارہویں بار پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد 1 ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کا فریضہ ادا کریں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل کی صدارت اقوام متحدہ پاکستان کے ماہ کے لیے صدارت کی ایک ماہ

پڑھیں:

حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یو این چیف نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے یو این کے چیف انتونیو گوٹیرس کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یو این چیف نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ دوسری جانب فرانس کے صدر میکرون کا بھی کہنا ہے کہ حماس کے عزم پر بلا تاخیر عمل کیا جائے، اب امن کی جانب فیصلہ کُن پیش رفت کرنے کا موقع ہے۔ فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا، اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی "غزہ امن منصوبہ" بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔ حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان
  • کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
  • بھارت آزاد کشمیر پر الزام تراشی کی بجائے اقوام متحدہ قراردادوں کی پاسداری کرے: پاکستان
  • وائس چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر منتخب کونسل کے 13 ویں باضابطہ (عام) اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • شمع جونیجو کس وفد کے ساتھ اقوام متحدہ گئیں؟ اسحاق ڈار کی وضاحت
  • روس نے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں
  • روس نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
  • سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان